موٹاپے کی شکار خاتون کو اسپتال کیسے پہنچایا گیا؟
موٹاپے کا شکار ایک خاتون کو کرین پر بٹھا کر اسپتال پہنچایا جا رہا ہے
بغداد، 29ستمبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) عراق میں سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو ان دنوں وائرل ہے۔ ویڈیو کے مطابق موٹاپے کا شکار ایک خاتون کو کرین پر بٹھا کر اسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔المرصد ویب سائٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتہائی فربہ شہری جو چل پھرنے سے بھی قاصر ہیں کو کس طرح علاج کی غرض سے اسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ خاتون کو پہلے تو گھر سے باہر لایا گیا۔بعد ازاں کرین میں چادر رکھ کر اس کے ذریعے اسپتال پہنچانے والی گاڑی کے پچھلے حصے میں بٹھایا گیا۔گاڑی کے اسپتال پہنچنے کے بعد کارپیٹ کا بڑا ٹکڑا زمین پر بچھایا گیا جس پر خاتون کو بٹھایا گیا۔اس کے بعد چند افراد نے کارپیٹ پر بیٹھی خاتون کو دونوں جانب سے گھسیٹتے ہوئے پہلے اسے لفٹ میں منتقل کیا اور لفٹ کے ذریعے ڈاکٹر کے کمرے تک پہنچایا۔سوشل میڈیا پر صارفین موٹاپے کے مرض میں مبتلا عراقی خاتون کی ویڈیو دیکھ کر اُن کی تکالیف میں کمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔ایک صارف کا کہنا ہے کہ دعا ہے کہ اس مرض سے خاتون کو نجات مل جائے ۔



