بین الاقوامی خبریں

عراق نے بیرون ملک اسمگل ہونے والی 17 ہزار سے تاریخی نوادرات واپس لے لی

بغداد،8اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)عراق نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بیرون ملک اسمگل کی جانے والی 17 ہزار سے زائد تاریخی نوادرات کو واپس لے لیا ہے۔عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے متحدہ امریکہ کے سال 2003 میں عراق پر قبضے کے دوران میوزیمز سے چرائی گئی #نوادرات کے بارے میں اپنے بیان میں کہا کہ سال 2016 سے ابتک بیرون ملک #اسمگل کی جانے والی تاریخی نوادرات میں 17 ہزار 338 کی وطن واپسی کو ممکن بنایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان میں سے 17 ہزار 321 کو امریکہ، 9 کو #جاپان، 7 کو ہالینڈ اور ایک کو #اٹلی سے #ملک میں لایا گیا ہے۔یاد رہے کہ امریکہ کے سال 2003 میں عراق پر قبضے کے دوران بغداد سمیت ملک کے متعدد عجائب گھروں میں لوٹ مار کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button