کیا انرجی ڈرنک’پرائم‘ امریکہ میں بچوں کو اپنا نشانہ بنا رہی ہے؟
امریکہ کی سینیٹ کے اکثریتی رہنما چک شومر نے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ’پرائم Energy Drink PRIME‘ نامی انرجی ڈرنک میں کیفین کی بلند سطح کی تحقیقات کرے
نیویارک، 10جولائی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) امریکہ کی سینیٹ کے اکثریتی رہنما چک شومر نے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ’پرائم Energy Drink PRIME‘ نامی انرجی ڈرنک میں کیفین کی بلند سطح کی تحقیقات کرے۔چک شومر نے کہا کہ پرائم انرجی ڈرنک کے ایک کین میں کیفین ’ریڈ بل‘ کے ایک کین سے دگنی جب کہ کوکا کولا کے کین سے چھ گنا زیادہ ہوتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے والدین کو خبردار کیا کہ یہ مشروب سوشل میڈیا پر مقبول ہے۔کمپنی کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق کمپنی 18 سال سے کم عمر کے افراد کیلیے اس مشروب کو تجویز نہیں کرتی۔چک شومر نے دعویٰ کیا ہے کہ مشروبات کی مارکیٹنگ نابالغ افراد کے لیے پرکشش ہے۔
یوٹیوب کے دو مشہور ستاروں، لوگن اور جے جے، کے ایس آئی کی جانب سے پبلسٹی کی وجہ سییہ انرجی ڈرنک اس وقت موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔یہ ڈرنک گزشتہ برس متعارف کرائی گئی تھی جب اسے خریدنے کے لیے اسٹورز میں خریدار لمبی لائنیں لگائے موجود تھے۔نیویارک سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ رکنِ سینیٹ چک شومر کا کہنا ہے کہ بچوں کے لیے موسم گرما کا یہ مقبول ’اسٹیٹس سمبل‘ کوئی لباس یا کھلونا نہیں ہے – یہ ایک مشروب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خریدار اور والدین ہوشیار رہیں کیوں کہ یہ بچوں کے لیے صحت کے حوالے سے ایک سنگین تشویش کا سبب ہے۔
نیویارک میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے میں چک شومر نے کہا کہ اس مشروب کا نام پرائم ہے اور اس کے کین میں کیفین کی سطح اتنی بلند ہوتی ہے کہ آپ کو حیرت میں ڈال دے۔شومر کہتے ہیں کہ دوسرا مسئلہ یہ ہیکہ زیادہ تر والدین نے اس چیز کے بارے میں سنا بھی نہیں ہے جس کے لیے ان کے بچے التجائیں کر رہے ہیں۔کمپنی کے نمائندوں نے اپنی پروڈکٹ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبل پر واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ یہ 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے نہیں ہے۔کمپنی کے مطابق وہ ایک الگ اسپورٹس ڈرنک بیچتی ہے جسے’پرائم ہائیڈریشن‘ کہا جاتا ہے جس میں بالکل بھی کیفین نہیں ہوتی۔
ایف ڈی اے کو لکھے گئے اپنے خط میں چک شومر نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں مشروبات کی آن لائن مارکیٹنگ میں کوئی خاص فرق نہیں ہے جس کی وجہ سے بہت سے والدین یہ سمجھتیہیں کہ وہ اپنے بچوں کے لیے جوس خرید رہے ہیں لیکن وہ صرف کیفین کی بلند مقدار ان کو دیتے ہیں۔اسی دوران اسپین کی فٹ بال چمپئن بارسلونا نے پرائم کو اپنا آفیشل ہائیڈریشن پارٹنر بنانے اعلان کیا ہے۔سوشل میڈیا پربتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ انفلوئنسرز جے جے، کے ایس آئی اور لوگن پال نیاسپورٹس ڈرنکس برانڈ کے ساتھ تین سال کامعاہدہ کیا ہے۔



