بین الاقوامی خبریں

ہمارے ملک میں اسلامو فوبیا کی کوئی جگہ نہیں:کینیڈین وزیر اعظم

اتاوا،27جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں اسلامو فوبیا کو کوئی جگہ حاصل نہیں۔اسلام و فوبیا نیشنل سمٹ کا انعقاد ٹروڈو حکومت کے متعدد وزرا اور سرکاری اداروں کے منتظمین، مسلمانوں کی شہری تنظیموں کے نمائندوں اور معاشرے کے مختلف طبقوں سے شرکا کے ساتھ آن لائن ہوا۔وزیر اعظم #ٹروڈو (Justin Trudeau)نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوری طرح وضاحت کردیں کہ ہمارے ملک میں #اسلام و فوبیا کا کوئی مقام نہیں، تا ہم اس نفرت کے جذبات کو فی الفور ختم کرنا نا ممکن ہے۔

کینیڈین مسلمانوں کے تحٖفظ کی خاطر کاروائیوں کو جاری رکھ سکنے کیلئے ہم نے ٹھوس راہوں کا تعین کیا ہے اور اس نفرت کے جہاں کہیں بھی سامنے آنے پر وہیں پر اس کا قلع قمع کرنے کی ہم نے دوبارہ سے توثیق کی ہے،ہماری حکومت مساجد او سماجی مراکز کے تحفظ کی خاطر سرمایہ کاری میں مصروف ہے۔ ہم آن لائن انتہا پسندی اور ریڈیکل ازم کو ملیا میٹ کر رہے ہیں انتہائی دائیں بازو کے نظریات کے حامل گروہوں پر پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔

ہم #کینیڈین #مسلمانوں کے ساتھ مل جل کر قابل تحفظ، روادار اور قابل احترام کینیڈا  کی نشاط کے عمل کو جاری رکھیں گے۔انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ مسلم طبقے کو گلی کوچوں، شاپنگ سنٹرز اور #عوامی مقامات پر با حفاظت اور آزادانہ ماحول حاصل ہونا چاہیے، اس ضمن میں لازمی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button