اسلام پر بھاگوت کے بیان پر اویسی کا وار: اسلام مساوات کی بات کرتا ہے ، بالادستی کی نہیں : اویسیؔ
اسد الدین اویسی نے کہا کہ ہم مسلم مساوات کی بات کرتے ہیں، بالادستی کی نہیں۔ اُن (آر ایس ایس) کے لیے تنوع ملک مخالف ہے
نئی دہلی، 11جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے اسلام سے متعلق بیان پر سخت حملہ کیا۔رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے تلنگانہ میں کہاکہ آر ایس ایس آریائی بالادستی (برتری) میں یقین رکھتی ہے۔ ہٹلر کو بھی اسی پر گھمنڈ تھا۔ آر ایس ایس شروع سے ہی آئین کو دوبارہ لکھنے کی بات کرتی ہے۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے منگل (10 جنوری) کو کہا تھا کہ ہندوازم ہماری شناخت، قومیت اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کا رجحان ہے اور ملک میں اسلام کو کوئی خطرہ نہیں ہے، نہیں، لیکن انہیں یہ احساس چھوڑنا پڑے گا کہ ’ہم بڑے ہیں‘۔
اسد الدین اویسی نے کہا کہ ہم مسلم مساوات کی بات کرتے ہیں، بالادستی کی نہیں۔ اُن (آر ایس ایس) کے لیے تنوع ملک مخالف ہے۔ کہ آر ایس ایس کے سربراہ (موہن بھاگوت) لوگوں کو مسلمانوں کے خلاف مبینہ طو ر پر تشدد پر اکسا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موہن بھاگوت کبھی بھی بے روزگاری، مہنگائی اور چین کی سرگرمیوں پر بات نہیں کرتے،جب کہ انہیں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف بولنا چاہیے۔



