بین ریاستی خبریں

کرونا ضابطہ کی مبینہ خلاف ورزی، ۱۰؍پی ڈی پی لیڈران اور کارکنان پر مقدمہ-محبوبہ مفتی کا تلخ ردعمل، کہا، کیا پی ایم مودی کیلئے کرونا ضابطہ نہیں ہوتا؟

سری نگر ،۸؍جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اننت ناگ پولیس نے کرونا پروٹوکول و دیگر رہنما خطوط کی مبینہ خلاف ورزی کی پاداش میں پی ڈی پی کے 10 لیڈران و کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا گیا ہے۔ یہ ایف آئی آر ایکزیکٹیو مجسٹریٹ بجبہاڑہ کی ہدایت پر پولیس تھانہ بجبہاڑہ میں درج کی گئی ہے۔

پی ڈی پی کے ان 10 لیڈران و کارکنوں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے نافذ کرونا ضابطہ کی مبینہ خلاف ورزی کر کے سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کی برسی پر ایک ریلی منعقد کی۔ جس کی وجہ سے کووڈ کے پھیلاؤ کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ لیڈران میں سابق وزیر عبدالرحمان ویری، محمد سرتاج مدنی اور ڈی ڈی سی اننت ناگ کے وائس چیرمین ایڈوکیٹ شیخ جاوید بھی شامل ہیں۔

ادھر  پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ایف آئی آر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سرکار پر دوہرا میعار اپنانے کا الزام لگایا ہے۔اپنے ٹوئٹ میں محبوبہ مفتی نے لکھا کہ پنجاب میں نریندر مودی کی ریلی میں اس طرح کا کوئی کووڈ پروٹوکول نہیں تھا کیا؟

جبکہ ان کی حفاظت و انہیں نیک خواہشات دینے کے لیے منعقدہ بڑی پوجا تقاریب میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں جن کے لئے کوئی بھی کرونا ضابطہ نہیں ہے ۔ لیکن پی ڈی پی کی کسی بھی سرگرمی کے لیے ایسے قواعد وضوابط ضروری ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز مفتی محمد سعید کی برسی پر پولیس نے پی ڈی پی کارکنوں کو اجتماع کرنے سے روکا تھا۔

جس کے بعد وہاں پر پی ڈی پیشکش صدر و جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی پہنچیں اور پولیس کے ساتھ کافی بحث کی۔ جس پر وہاں موجود کارکنوں نے احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی۔ محبوبہ مفتی کے احتجاج کے بعد داراشکوہ باغ میں پی ڈی پی کارکنان جمع ہو گئے اور مرحوم وزیر اعلیٰ و پی ڈی پی کے بانی لیڈر مفتی محمد سعید کے لئے اجتماعی فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button