صحت اور سائنس کی دنیا

اکسیر معدہ اسپغول کا چھلکا: فائبر سے بھرپور قدرتی علاج✍️ عظیم لطیف

فارسی میں اسب گھوڑے کو اور گل پھول کو کہتے ہیں، یعنی "اسب گل” ایسا پھول جو انسان کو گھوڑے جیسا طاقتور اور توانا بنادے۔ یہی لفظ وقت کے ساتھ ہندوستان و پاکستان میں اسپغول بن گیا۔ اسپغول دراصل ایک گھاس نما چھوٹا پودا ہے جسے انگریزی میں Plantago Ovata کہا جاتا ہے، اور اسی پودے کے بیجوں کے چھلکے کو دنیا بھر میں Psyllium Husk کے نام سے جانا جاتا ہے۔

دنیا میں اسپغول کی سب سے زیادہ پیداوار بھارت میں ہوتی ہے جو دنیا کی کل طلب کا تقریباً 80 فیصد پیدا کرتا ہے، جبکہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ملک ہے۔ یورپ اور ایشیا میں بھی اسپغول کی طلب روز بروز بڑھ رہی ہے۔


🌾 اسپغول کے بیج کی خاصیت

اس کے بیجوں کے چھلکے میں قدرت نے ایک حیرت انگیز طاقت رکھی ہے۔ یہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے اور اپنے وزن سے 14 گنا زیادہ پانی جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ خشک علاقوں میں پائے جانے والے اس پودے نے ارتقائی طور پر پانی محفوظ رکھنے کا قدرتی نظام پیدا کیا ہے۔ یہی خاصیت انسانوں کے لیے مفید ثابت ہوئی اور اس کے چھلکے کو بطور علاج استعمال کیا جانے لگا۔


🍽️ معدے کا بہترین علاج

اسپغول کا چھلکا معدے کے لیے ایک قدرتی Laxative ہے۔ اگر آپ قبض یا پیچش کا شکار ہیں تو یہ آپ کے Stool Movement کو متوازن کر دیتا ہے۔

  • یہ جسم سے فاسد مادوں کو خارج کرتا ہے۔

  • ہاضمہ بہتر بناتا ہے۔

  • معدے میں موجود تیزابیت کو کم کرتا ہے۔

  • السر اور ہیضے میں آرام پہنچاتا ہے۔


❤️ دل اور بلڈ شوگر کے لیے مفید

اس میں موجود فائبر جسم کا کولیسٹرول کم کرتا ہے، دل کی شریانیں صاف کرتا ہے، اور بلڈ پریشر متوازن رکھتا ہے۔
یہ خون میں شوگر لیول کو بھی کنٹرول کرنے میں مددگار ہے، اس لیے شوگر کے مریضوں کے لیے مفید ہے۔
مزید یہ کہ یہ بواسیر کے درد کو کم کرتا اور موٹاپا گھٹانے میں مدد دیتا ہے۔


⚠️ احتیاطی تدابیر

کچھ افراد میں اسپغول سے الرجی ہوسکتی ہے۔ اگر استعمال کے بعد گلے یا آنکھوں میں سوجن ہو تو فوراً استعمال بند کریں۔
اسپغول کو ہمیشہ پانی یا کسی مائع کے ساتھ استعمال کریں، کیونکہ خشک لینے سے یہ گلے میں چپک سکتا ہے اور سانس روک سکتا ہے۔
استعمال کے بعد ہلکے پیٹ میں مروڑ معمولی بات ہے۔


🥄 استعمال کا طریقہ

روزانہ ایک چمچ (تقریباً 7 گرام) اسپغول پانی، جوس یا دہی کے ساتھ لیں۔
یہ روزمرہ غذا کا حصہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔


🌱 اسپغول کی کاشت

یہ خشک، سرد اور پتھریلی زمین میں اگتا ہے۔

  • بوائی کا موسم: اکتوبر تا نومبر

  • فی ایکڑ بیج: 7 سے 8 کلوگرام

  • پیداوار: 700 تا 1000 کلوگرام

  • ایک پودے پر بیجوں کی تعداد: تقریباً 15 ہزار

امریکہ میں FDA نے اسپغول کو میڈیکل استعمال کے لیے منظور کیا ہے، اور کئی دوا ساز کمپنیاں (جیسے Procter & Gamble) اسے اپنی مصنوعات میں شامل کرتی ہیں جیسے Metamucil۔


🍪 جدید استعمالات

آج اسپغول کا چھلکا مختلف آئس کریموں، سیریلز، فائبر بسکٹوں اور میٹھی مصنوعات میں Thickener کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
یہ جانوروں خصوصاً گھوڑوں کے معدے کی صحت کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button