اسرائیل-حماس جنگ، شہریوں کی ہلاکتیں قابل مذمت ہیں:مودی
پی ایم مودی نے ڈیپ فیک پر تشویش کا کیا اظہار
نئی دہلی، 17نومبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)ہندوستان اسرائیلی افواج اور حماس کے درمیان جاری تنازعہ میں شہریوں کی ہلاکتیں قابل مذمت ہیں۔ مغربی ایشیا کی صورتحال سے نئے چیلنجز جنم لے رہے ہیں۔ پی ایم مودی نے دوسری وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب دیکھ رہے ہیں کہ مغربی ایشیا کے خطے میں ہونے والے واقعات سے نئے چیلنجز جنم لے رہے ہیں۔ ہندوستان نے 7 اکتوبر کو اسرائیل میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی تھی۔ ہم نے بھی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہم نے بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا ہے۔ ہم اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازعہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔
مودی نے فلسطینی صدر محمود عباس سے بات کرنے کے بعد یہ بھی کہا کہ ہندوستان نے فلسطین کے لوگوں کے لیے انسانی امداد بھیجی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ وہ وقت ہے جب گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو عظیم تر عالمی بھلائی کے لیے متحد ہونا چاہیے۔اس موقع پر مودی نے پانچ سی کے فریم ورک مشاورت، مواصلات، تعاون، تخلیقی صلاحیت، صلاحیت کی تعمیر پر زور دیا۔مودی نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کا ماننا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی کو گلوبل نارتھ اور گلوبل ساؤتھ کے درمیان فاصلہ نہیں بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے دور میں یہ ضروری ہے کہ ٹیکنالوجی کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کیا جائے۔ اسے مزید فروغ دینے کے لیے اگلے مہینے ہندوستان آرٹیفشیا آئی گلوبل پارٹنرشپ سمٹ کا اہتمام کرے گا۔
پی ایم مودی نے ڈیپ فیک پر تشویش کا کیا اظہار
نئی دہلی، 17نومبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) پی ایم مودی نے کہا کہ کوویڈ 19 کے دوران ہندوستان کی کامیابیوں نے لوگوں میں یہ اعتماد پیدا کیا ہے کہ ملک اب رکنے والا نہیں ہے۔ مصنوعی ذہانت کا استعمال ڈیپ فیک بنانے کیلئے تشویشناک ہے۔ انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ اس ابھرتے ہوئے بحران کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں۔ یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میںبی جے پی کے دیوالی ملن پروگرام میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہندوستان کو ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کے اپنے عزم کا بھی ذکر کیا۔وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ یہ صرف بیان بازی نہیں ،بلکہ زمینی حقیقت ہے۔ وکل فار لوکل کو لوگوں کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ کوویڈ 19 کے دوران ہندوستان کی کامیابیوں نے لوگوں میں یہ اعتماد پیدا کیا ہے کہ ملک اب رکنے والا نہیں ہے۔اپنی مثال دیتے ہوئے پی ایم مودی نے ڈیپ فیکس کے بحران کے بارے میں بات کی اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کو اس کے بارے میں آگاہ کریں۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں میں نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں میں گربے گا رہا ہوں، جبکہ مجھے اسکول کے بعد کبھی موقع نہیں ملا۔ میں اسکول میں اچھا کھیلتا تھا۔ جو لوگ مجھے پسند کرتے ہیں وہ ویڈیو کو آگے بھی بھیج رہے ہیں۔



