بین الاقوامی خبریںسرورق

غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مشہور فلسطینی اداکارہ اپنے 3 بچوں کے ساتھ جاں بحق

اس بمباری میں ایناس السقا اور ان کی دو بیٹیاں لین اور سارہ بیٹا ابراہیم بھی جاں بحق ہوگیا۔

غزہ  :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی بمباری نے فلسطینی فنکارہ ایناس السقا کے گھر کو بھی نشانہ بنایا۔ اس بمباری میں ایناس السقا اور ان کی دو بیٹیاں لین اور سارہ بیٹا ابراہیم بھی شہید ہوگیا۔ فلسطینی وزارت ثقافت نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر ایناس السقا اور ان کی دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کے قتل کا اعلان کیا۔ ایناس السقا کے چچا ڈاکٹر جمعہ السقا نے ان کی شہادت اور ان کی نعش کی شناخت کی تفصیلات بتائیں۔السقا نےبتایا کہ انکی بھتیجی نے اپنا گھر چھوڑ دیا، جسے بم حملے کا خطرہ تھا، اور وہ آرتھوڈوکس چرچ کے ایک پناہ گاہ میں شامل ہو گئی، چرچ پر اسرائیلی حملہ کا خطرہ بتاکر اس میں پناہ لینے والے افراد کو خالی کرا دیا گیا تھا۔ایک خاندان نے ایناس السقا کی میزبانی کی، لیکن بدقسمتی سےاس گھر پر بمباری کی گئی،جس میں ان کی بھتیجی کو ان کی دو بیٹیوں لین،سارہ اور بیٹے ابراہیم سمیت شہید کیا گیا ۔نعشوں کو الشفاء اسپتال میں شناخت کرلی گئی ہے۔ جب کہ ان کا بیٹا ابراہیم اب بھی ملبے کے نیچے ہے۔

ایناس السقا کو غزہ کے تھیٹر میں پہلی خواتین کارکنوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ بہت سے ڈرامہ اور تھیٹر ورکشاپس کا انعقاد کیا۔ انہوں نے بہت سی کمیونٹی انٹرایکٹو سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا تھا۔ایناس السقا نے القدس میں اشتر تھیٹر اور سویڈش اکیڈمی کے ساتھ بہت سی ورکشاپس میں حصہ لیا۔ اس کے ساتھ بچوں کے لیے "في شيء عم بيصير” اور ’’ الدب‘‘ سمیت کئی فنکارانہ کام بھی پیش کیے۔ انہوں نے انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور فلسطینی ایسوسی ایشن کے لئے ہنر مند ٹرینر تھیں۔


اردن نے تل ابیب سے اپنا سفیر واپس بلوانے کا اعلان کر دیا

اردن نے تل ابیب سے اپنا سفیر واپس بلوانے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ بھی اپنا سفیر عمان بھیجنے سے گریز کرے۔وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سفیروں کے دوطرفہ تبادلے کا معاملہ اب غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت رکوانے سے مشروط ہے۔عمان وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ کے تناظر میں اردن کے اندر ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر عمان میں تعینات اسرائیلی سفیر دو ہفتے قبل اسرائیل چلے گئے وہ بھی اب صرف غزہ میں جنگ بندی کی صورت میں ہی واپس آ سکیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button