بین الاقوامی خبریں

اسرائیل، یمن،عراق اور ایران میں جوابی کارروائیاں کر چکا ہے

وزیر دفاع کے مطابق ان ملکوں میں عراق، ایران اور یمن شامل ہیں

مقبوضہ بیت المقدس، 27دسمبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)اسرائیلی وزیر دفاع یووگیلنٹ نے اس بارے میں اشارہ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے کئی ملکوں میں جوابی کارروائیاں کی ہیں۔ وزیر دفاع کے مطابق ان ملکوں میں عراق، ایران اور یمن شامل ہیں۔ انہوں نے کہا یہ جوابی کارروائیاں حماس کے سات اکتوبر والے حملے کے بعد کیے گئے ہیں۔ کیونکہ حماس اور اس کے حامی جنگ کو پھیلانا چاہتے ہیں۔اسرائیلی وزیر نے کہاکہ ہم کئی محازوں پر لڑ رہے ہیں۔ ان میں غزہ، لبنان، شام، یمن، ایران،عراق اور مغربی کنارہ شامل ہیں۔ ہم ان تمام محاذوں پر لڑ رہے ہیں۔وہ پارلیمنٹ کے ارکان سے بات کر رہے تھے۔ اس سے پہلے پارلیمنٹ کے ارکان کے ساتھ خزانہ سے متعلق حکام کی بھی ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

پارلیمنٹ کے ارکان کو معیشت پر بوجھ بننے والی جنگ کے بارے میں سوالوں کا جواب چاہیے۔وزیر دفاع نے کہا جب سات اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا تب سے لبنانی حزب اللہ شام کے جنگجووں کی طرف سے بھی اسرائیل پر حملوں کی کوشش کی گئی ہے۔ اسی طرح مغربی کنارے کے رہنے والے فلسطینیوں نے بھی کارروائیاں کی ہیں۔ان کے مطابق یہ میڈیا میں اس طرح چیزیں شائع نہیں ہوئی ہیں۔ جہاں سے ایرانی حمایت یافتہ حوثی لانگ رینج میزائلوں سے حملے کر رہے ہیں۔ وہ اسرائیل کو بھی نشانہ بنا رہے اور بحیرہ احمر سے گذرنے والے تجارتی جہازوں کو بھی۔اسی بحیرہ احمر سے ایرانی حمایت ہافتہ جنگجووں نے اسرائیل کے ساحلی شہر ایلات پر بھی میزائل داغے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button