بین الاقوامی خبریںسرورق

اسرائیل نے جاسوس سیٹ لائٹ لانچ کردیا، ویڈیو جاری

اسرائیل نے ایک جاسوسی سیٹ لائٹ ’اوفیک 13‘‘ “Ofek-13”  لانچ کردیا

مقبوضہ بیت المقدس، 30مارچ:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) اسرائیل نے ایک جاسوسی سیٹ لائٹ ’اوفیک 13‘‘ “Ofek-13”  لانچ کردیا۔ یہ سیٹ لائٹ فوج کے "9900” انٹیلی جنس ڈویژن کے زیر انتظام چلنے والے اوفیک سیٹ لائٹ کے بیڑے میں شامل ہو گیا۔ سیٹ لائٹ کا اوسط وزن لگ بھگ 300 کلوگرام ہے۔ اس کے مدار کی اونچائی 300 کلو گرام ہے۔ اس کی قیمت نامعلوم ہے۔کئی اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے سیٹ لائٹ کے بارے میں وضاحت کی ہے۔ اس کے نام کا مطلب ہورائزن یا افق ہے۔ یہ دن دن اور رات میں تصویر کشی کی اعلیٰ صلاحیتیں رکھتا ہے۔ مقامی اخبار یدیوت احرونوت کی انگریزی زبان کی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ’’ اوفیک 13‘‘ جب زمین کے گرد مدار میں داخل ہوتا ہے تو اس کی کارکردگی کی سطح کی تصدیق کرنے کے لیے اسے ٹیسٹوں کی ایک سیریز سے گزارا جاتا ہے۔

ویڈیو میں سیٹ لائٹ اور اسے لے جانے والے تین مراحل والے راکٹ کے متعلق مزید معلومات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔اس جاسوسی سیٹ لائٹ کو بحیرہ روم پر پالماچیم ایئر بیس کے تجرباتی میدان سے لانچ کیا گیا۔ سیٹ لائٹ کے متعلق حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ریڈار کی نگرانی کے لیے ہے اور اسے مکمل طور پر اسرائیل میں تیار کیا گیا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹویٹس لکھے جن میں سے ایک میں انہوں نے کہا کہ میں اسرائیلی سیٹ لائٹ اوفیک 13 کے خلا میں کامیاب روانہ ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ہم اس پر کافی عرصے سے کام کر رہے تھے۔ ہم اسرائیلی سکیورٹی سسٹم کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا کہ وہ لانچ کے وقت کنٹرول روم میں موجود تھے۔ یہ ایک اہم اور بے مثال کامیابی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button