مقبوضہ بیت المقدس ، 18:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اسرائیلی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق اس نے Arrow 3 اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس تجربے کے بارے میں مزید تفصیلات آج کسی وقت جاری کی جائیں گی۔ اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب تجربہ ٹکنالوجی کے حوالے سے اسرائیل کی برتری واضح کرتا ہے۔ یہ امر اسرائیل کو اپنے دشمنوں کے خلاف کام کی آزادی دیتا ہے۔
اسرائیل نے گذشتہ برس بتایا تھا کہ امریکہ کے ساتھ مل کر بیلسٹک میزائل کے لیے ایک نئی ڈھال کی تیاری پر کام جاری ہے۔ اسے Arrow 4 کا نام دیا گیا ہے۔اسرائیل کے دو اینٹی میزائل سسٹم Arrow 2 اور Arrow 3 پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔
ان کا مقصد فضا سے آنے والے میزائلوں کو راستے میں تباہ کرنا ہے۔ ان جدید سسٹم کو اس واسطے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اسرائیل کو مختصر ، درمیانی اور طویل مار کے میزائلوں کے حملوں سے بچایا جا سکے۔
غاصب ریاست اسرائیل میں برڈ فلو پھیل گیا، درجنوں پولٹری فارم بند
مقبوضہ بیت المقدس ، 18جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)غاصب ریاست اسرائیل کے محکمہ زراعت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں برڈ فلو کی وبا پھیل گئی تھی تاہم اس پر قابو پالیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ برڈ فلوسے تقریباً 20 پولٹری فارمز کو بہت متاثر ہوئے ہیں جب کہ درجنوں کو سیل کیا گیا ہے۔
عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم کے مطابق وزارت زراعت کی طرف سے کی جانے والی اہم کوشش صفائی، نس بندی اور نگرانی کے آپریشنز ہیں اور یہ سرگرمی تقریباً ایک ہفتے تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
وزارت زراعت نے عندیہ دیا کہ ہر سال برڈ فلو وائرس کا پتہ چلتا ہے لیکن اس سال فلو غیر معمولی طور پر پھیل گیا ہے اور یہ اس قسم کا ہے (H5N1) جو انسانی صحت کے لیے خطرہ ہے۔
برڈ فلو پھیلنے کی وجہ سے وزارت زراعت عملی سبق حاصل کرنے کے لیے گہرائی سے تحقیقات کرے گی اور اسرائیلی ایمرجنسی اتھارٹی بھی ایک طویل تحقیقات کرے گی۔



