بین الاقوامی خبریں

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن ،42 فلسطینی گرفتار

رملہ ، 11مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں کل جمعرات کو اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی مہم کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہنماؤں، ارکان اسمبلی اور دیگر سرکردہ شہریوں سمیت 42 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔فلسطینی امور اسیران کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج نے غرب اردن اور القدس میں گھر گھر تلاشی کے دوران 42 افراد کو حراست میں لے لیا۔

تلاشی کی کارروائیوں میں گھروں میں گھس کر توڑپھوڑاور لوٹ مار کی۔رملہ میں تلاشی کے دوران 10 فلسطینیوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ مشرقی رام اللہ میں سلواد کے مقام سے 6 فلسطینی، سابق اسیر اور شہید انس کے والد بسام حماد، فرید النجار، قاسم ریاض، لوئی فارس، عبدالرحمان حبش اور محمد حبش کو گرفتار کیا گیا۔

یبرو کے مقام پر تلاشی کے دوران رائد حامد، سالم قطش، بیت ریما سے سابق اسیران عبدالرحمان الریماوی اور سام الاسمر کو گرفتارکیا۔غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے 9 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن خلیل ربعی بھی شامل ہیں۔

بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا۔گرفتار کیے گئے دیگر فلسطینیوں میں ناصر ربعی، فضل جبارین، جبرایل العمور، فادی العمور، محمد العمور، سامر دبابسہ، یحییٰ ابو صبحہ اور زکریا ابو فنار شامل ہیں۔الخلیل میں سموع کے مقام سے حمزہ الرواشد کے نام سے فلسطینی گرفتار کیا گیا۔


اسرائیل کا جزیرہ نقب میں نیا شہر اور کالونی بنانے کا منصوبہ

عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حکومت اگلے ہفتے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے ’’نیگیو‘‘[جزیرہ نما النقب] میں ایک شہر اور بستی کے قیام کی منظوری دے گی۔اخبار کے مطابق یہ شہر الٹرا آرتھوڈوکس کے لیے وقف کیا جائے گا اور اسے عراد کے علاقے میں تعمیر کیا جائے گا جب کہ یہ بستی مصری سرحد کے قریب قائم کی جائے گی اور اسے نتزانہ کہا جائے گا۔

اخبار کے مطابق وزیر تعمیرات و ہاؤسنگ زیف ایلکن اور وزیر داخلہ آیلیٹ شیکڈ اگلے اتوار کو اسرائیلی حکومت کو یہ منصوبہ پیش کریں گے ،جس میں بتایا گیا ہے کہ حریدی شہر میں 20,000 سے زیادہ ہاؤسنگ یونٹس شامل ہوں گے۔

کم از کم 100,000 افراد کی رہائش ہوگی۔ ایک میڈیکل سنٹر اور دکانیں، کمرشل، مذہبی اسکول اور دیگر، اور منصوبہ منظور ہونے کی صورت میں چند ماہ میں اس پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔ جب کہ یہ بستی جو نام نہاد رامات نیگیو ریجنل کونسل کے علاقہ میں قائم کی جائے گی، اس میں 2,200 اسرائیلی خاندان شامل ہوں گے، اور اس میں ہزاروں ہاؤسنگ یونٹ تعمیر کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button