
غرب اردن ،31؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مختلف مقامات پر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران پانچ بچوں سمیت کم سے کم نو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق قابض فوج نے جمعہ کے روز القدس اور غرب اردن کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران پانچ بچوں اور متعدد سابق اسیران کو گرفتار کیا۔
#القدس میں تلاشی کے دوران حزما کے مقام پر #اسرائیلی #فوجیوں نے #فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے القدس میں شاہراہ سلطان سلیمان سے چار فلسطینی بچوں کو گرفتار کرکے صلاح الدین حراستی مرکز منتقل کردیا۔ادھر القدس میں سلوان کی ابو تایہ کالونی میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں پر آنسوگیس کی شیلنگ اور براہ راست فائرنگ کی۔
غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوجیوں نے نور خالد الحروب، معتز محمد الحروب کو ان کے گھروں سے حراست میں لے لیا۔قابض #فوج نے بیت لحم میں بیت جالا کیمقام سے 19 سالہ معروف احمد الاطرش کو حراست میں لیا۔



