بین الاقوامی خبریںسرورق

اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو گاڑی تلے کچل ڈالا، دو گرفتار

شمالی شہر جنین کے جنوب میں ایک جیپ فلسطینی نوجوان پر چڑھا دی

جنین ،27اپریل:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے جنوب میں ایک جیپ فلسطینی نوجوان پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا، جب کہ قابض فورسز نے جنین کیمپ سے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنین کے جنوب میں قباطیہ اور زبابدہ کے قصبوں کے درمیان ایک فوجی گاڑی کے رن اوور کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے نوجوان کو ابن سینا سپیشلسٹ اسپتال لایا گیا ہے۔اسرائیلی قابض فوج نے بدھ کو جنین کیمپ سے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے نوجوان ہانی عطا ابو رمیلہ کو جنین کے جنوب میں زبابدہ قصبے کے قریب اچانک فوجی چوکی سے گرفتار کیا اور نوجوان اسامہ زید صلاح کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ قریب ایک فوجی چوکی سے گزر رہا تھا۔اس کے علاوہ قابض اور اس کے آباد کاروں نے مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں شہریوں اور ان کی زمینوں کے خلاف حملے اور خلاف ورزیاں کیں۔بیت لحم میں آباد کاروں نے الشعف کی زمینوں پر تقریباً 100 پھل دار پودو کو اکھاڑ پھینکا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button