غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل کر دی گئی
غزہ میں جاری جارحیت کی وجہ سے ٹیلی کام کے شعبے کی تمام خدمات ختم ہو کر رہ گئی ہیں
غزہ، 13جنوری :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)سات اکتوبر سے بدترین اسرائیلی بمباری سے بری طرح تباہ ہو چکے فلسطینی آباد کے بڑے مرکز غزہ میں ٹیلی کام سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں نے جمعہ کے روز سے ایک بار پھر انٹرنیٹ اور اس سے متعلق سروسز کو بند کر دیا ہے۔سروسز کی فراہمی کرنے والی بڑی کمپنی پال ٹیل کے مطابق یہ اسرائیلی کی بڑھی ہوئی بمباری کے باعث کیا گیا ہے۔ ممکن نہیں رہا ہے کہ بمباری کے دوران سروس مہیا کی جا سکے۔
اس انٹرنیٹ آپریٹر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہم افسوس سے اعلان کرتے ہیں کہ غزہ میں جاری جارحیت کی وجہ سے ٹیلی کام کے شعبے کی تمام خدمات ختم ہو کر رہ گئی ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں’ پال ٹیل۔ نامی کمپنی ٹیلی کام کمپنی نے کہا ہے کہ غزہ ایک بار پھر مواصلاتی بلیک آؤٹ کا شکار بن گیا ہے۔
واضح رہے اسرائیل کی غزہ پر سات اکتوبر سے تباہ کن بمباری جاری ہے۔ امریکہ اور مغربی ملکوں نے اس سلسلے میں اسرائیل کی پشت پر کھڑے رہنے کا اعلان کر رکھا ہے تاکہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔اس مسلسل بمباری اور عالمی طاقتوں کی حمایت کے حصول میں اسرائیل نے اب تک تقریباً 24 ہزار فلوطینیوں کو ہلاک۔ تقریباً 60 ہزار کو زخمی کیا ہے۔ جبکہ 23 لاکھ کے قریب فلسطینی شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔زیر محاصرہ غزہ میں سارا سول انفراسٹرکچر اسرائیلی بمباری نے تباہ کر دیا ہے۔ اب تک کئی بار مواصلاتی بلیک آؤٹ بھی کیا جا چکا ہے۔



