24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 45 فلسطینی جنگجو مار دیئے: اسرائیلی فوج
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے چار ارکان ہلاک
مقبوضہ بیت المقدس، ۷؍اگست:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ تیزی سے جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ اس صورت حال میں ہے کہ پوری دنیا کے بڑے فورم اور ملک کشیدگی کم کرنے اور تصادم کا خطرہ ٹالنے کے لیے کوشاں ہیں۔ تاکہ ایران کی طرف سے ایسا حملہ نہ ہو جائے جو کشیدگی میں اضافے کا باعث بنے۔اسرائیلی فوج کے دعوے کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 45 فلسطینی جنگجووں کو غزہ میں ہلاک کیا گیا ہے۔دوسری جانب عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے مطابق نے رفح کے نزدیک دو ٹینکوں کو ایک کارروائی کے دوران تباہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ وزارت صحت غزہ کے مطابق اب تک غزہ میں 39653 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔اسرائیلی فوج کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس نے حماس کے اسلحہ فراہم کے ایک ذمہ دار کی ہلاکت سے عسکریت پسندوں کو دھچکا لگا ہے۔
اسرائیلی فوج نے اس حماس ذمہ دار کواسمگلنگ کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ کہ یہ کمانڈر اسلحہ سمگل کرتا تھا جو القسام ونگ کے کام آتا تھا۔منگل کے روز اسرائیلی بمباری میں پانچ فلسطینی البریج کیمپ میں جاں بحق ہو گئے۔ یہ علاقہ وسطی غزہ میں واقع ہے۔ طبی عملے کے مطابق دو فلسطینی شہری ایک اور بمباری سے رفح سے مارے گئے ہیں۔ رفح میں یہ بمباری بھی منگل کے روز مصری بارڈر کے نزدیک کی گئی ہے۔ تاہم حماس کی طرف سے ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔
اسرائیلی فوج کو رفح میں بڑے نقصان کا سامنا ہوا ہے۔ کہ کم از کم دو ٹینکوں کو القسام بریگیڈ کے نوجوانوں نے تباہ کر دیا ہے۔ اس نقصان کی اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے نہ تردید کی ہے۔غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 30 فلسطینی شہید اور 66 زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق ابھی کافی ہلاک شدگان کی لاشیں ملبے کے نیچے ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوجی کارروائیاں جاری رہیں۔ اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے اب تک 14000 فلسطینی جنگجو ہلاک کیے گئے ہیں۔ْ؎
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے چار ارکان ہلاک
بیروت، ۷؍اگست :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)لبنانی حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ ہفتے ممتاز رہنما فواد شکر کی موت کے پس منظر میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور اسی دوران اسرائیل نے جنوبی لبنان کے قصبے میفدون پر حملہ کرکے چار افراد کو قتل کردیا۔ ایک سیکورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مرنے والے تمام مرد تھے۔ ایک لبنانی سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والے چاروں افراد حزب اللہ کے جنگجو تھے۔دریں اثنا ذرائع نے میفدون کے حملے میں حزب اللہ کے ایک فوجی اہلکار کے مارے جانے کی اطلاع دی۔ قصبو میفدون اسرائیل کے ساتھ لبنان کی سرحد سے 30 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔اسرائیل نے خیام قصبے پر ایک اور حملہ کیا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر ایک شخص زخمی ہوا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں جنوبی لبنان کے علاقے النبطیۃ میں ایک فوجی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کے دعوے کے مطابق یہ عمارت حزب اللہ کے جنوبی محاذ کے یونٹ کے زیر استعمال تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیام کے علاقے میں حملے میں حزب اللہ کی ایک فوجی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایران اور اس کی اتحادی حزب اللہ کی جانب سے تہران میں فلسطینی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور لبنان میں حزب اللہ کمانڈر فواد شکر کے قتل کا جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔8 اکتوبر سے حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ صہیونی فورسز کے حملوں میں لبنان میں 554 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ان میں 360 حزب اللہ ارکان اور 116 عام شہری شامل ہیں۔ حزب اللہ کے حملوں سے اسرائیل میں 22 فوجی اور 25 عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔



