بین الاقوامی خبریںسرورق

اپنے بچے کی قاتل اسرائیلی ماں کا اعتراف جرم، مجھے سب کچھ سیاہ نظر آ رہا ہے

اپنے کتے اور اس کے بچے کو بھی مار ڈالا

مقبوضہ بیت المقدس،20جولائی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں دو روز قبل اپنے 6 سالہ بچے کو کلہاڑی سے قتل کرنے والی خاتون نے گرفتاری کے بعد اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔تاہم کے وکلاء کا کہنا ہے کہ خاتون ذہنی اور نفسیاتی طور پر مریض لگتی ہے۔ اس کی باتوں سے لگتا ہے کہ اسے یہ جرم ہوش وحواس میں سرزد نہیں ہوا۔ اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے بتایا کہ قاتل ماں نے اپنے 6 سالہ بیٹے لیام کو ہرزیلیہ شہر میں اپنے گھر میں کلہاڑی کے وار سے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔اس نے مزید کہا کہ بچے کو قتل کرکے وہ ننگے پاؤں ہاتھ میں کلہاڑی پکڑے باہر نکلی اور ایک مال کی طرف چلی گئی۔اس نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اس نے وہاں موجود سکیورٹی گارڈز پر کلہاڑی سے حملہ کیا، جس سے اس کو ہلکا زخم آیا تاہم گارڈ نے اس سے کلہاڑی چھین لی تھی۔

اس نے تصدیق کی کہ اس نے اپنے کتے اور اس کے بچے کو بھی مار ڈالا جب اسے سب کچھ کالا لگ رہا تھا۔خاتون کے وکیل نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ وہ اپنے الفاظ کے لیے ذمہ دار نہیں ہے، کیونکہ اس کی گفتگو ترتیب وار نہیں ہے، جس کا مطلب ہے کہ جب اس نے یہ سب کچھ کیا تو وہ ہوش وہواس میں نہیں تھی۔اس کے پڑوسی نے بتایا کہ بچے کا والد غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی ریزرو فورسز کی صفوں میں خدمات انجام دے رہا تھا، اور جرم کے پیش آنے کے فوراً بعد اسے طلب کیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ بچے کی دادی کو گھر میں بچے کی لاش ملی جس پر تشدد کے شدید نشانات تھے۔جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل ماں کو احساس ہے کہ اس نے بچے کو قتل کر دیا ہے۔ اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

کچھ دوسرے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ عجیب آوازیں سنتی اور مافوق الفطر ت مخلوقات کے بارے میں بات کرتی تھی۔خیال رہے کہ اسرائیل میں ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہوا جس میں ایک خاتون کو سڑک پر کلہاڑا لہرتے ہوئے چلتے دیکھا گیا تھا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button