
اسرائیلی طیارے کی بنکاک کیلئے سعودی عرب،عمان کی فضاؤں میں اُڑان
یل آل عمان کی فضائی حدود استعمال کرنے والی صہیونی ریاست کی پہلی قومی فضائی کمپنی بن گئی ہے۔
ریاض، 27فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) اسرائیل کی ایل آل ایئرلائنز لمیٹڈ کے طیارے نے اتوار کے روز سعودی عرب اور عمان کی فضائی حدود میں پرواز کی ہے۔اس طرح ایل آل عمان کی فضائی حدود استعمال کرنے والی صہیونی ریاست کی پہلی قومی فضائی کمپنی بن گئی ہے۔عمان نے گذشتہ ہفتے اسرائیل کی شہری پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔سعودی عرب پہلے ہی اسرائیلی طیاروں کو اپنی فضائی حدود سے گذرنے کی اجازت دے چکا ہے۔
ایل آل کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے تل ابیب کے بِن گورین ہوائی اڈے سے آج شام کو روانہ ہونے والی پرواز083 کو بنکاک پہنچنے میں تقریباًآٹھ گھنٹے لگیں گے۔اس طرح اسرائیل سے بنکاک کی پرواز کا دورانیہ پہلے کے مقابلے میں ڈھائی گھنٹے کم ہوگیا ہے۔کمپنی کی چیف ایگزیکٹوآفیسر (سی ای او)دینا بن تال گنانسیا نے کہاکہ ایل آل کو سعودی عرب اور عمان کی فضائی حدود میں پروازکرنے اور اسرائیل کی تاریخ میں فعال حصہ لینے والی پہلی فضائی کمپنی ہونے پر فخر ہے۔



