بین الاقوامی خبریں

اسرائیلی پولیس کی مسجد اقصیٰ کے خطیب سے حراستی مرکز میں تفتیش

مقبوضہ بیت المقدس:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری کو بیت المقدس میں واقع  مسکوبیہ  حراستی مرکز میں لے جایا گیا جہاں قابض پولیس نے ان سے توہین آمیز طریقے سے تفتیش کی اور انہیں ہراساں کیا گیا۔الشیخ عکرمہ صبری کے وکیل خالد زبارقہ نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ عکرمہ صبری کو حراست میں لیے جانے کے بعد مسکوبیہ حراستی مرکز میں لے جایا گیا۔ قابض پولیس نے ان سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ہونے والی ملاقاتوں اور مسجد اقصیٰ کے دفاع میں دیے گئے بیانات پر سوالات کیے۔
ایڈووکیٹ زبارقہ نے کہا کہ 84 سالہ بزرگ عالم دین الشیخ صبری کو حراستی مرکز منتقل کرنا اور انہیں حبس بے جا میں رکھنا قابل مذمت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الشیخ صبری کی زندگی کوخطرہ لاحق ہے کیونکہ قابض پولیس آئے روز القدس میں واقع ان کی رہائش گاہ پر چھاپے مارتی اور انہیں ہراساں کرنے کی مذموم کوشش کرتی ہے۔
ادھراسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے شعبہ مخطوطات کے ذمہ دار رضوان عمر کے استعفے کے بعد طلب کیا گیا۔ ان پرمسجد اقصیٰ اور فلسطینی اوقاف کے دفاع کے لیے مہمات میں حصہ لینے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔  

بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے 100 نئے گھرتعمیر کرنے کا منصوبہ
عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے جنوبی بیت المقدس میں قائم ’گیلو‘ یہودی کالونی میں آباد کاروں کے لیے مزید 100 سے زاید مکانات تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔عبرانی ٹی وی چینل ’7‘ نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی ’کارٹا‘ کمپنی کو جنوبی بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے نئے گھر تعمیر کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے پرکروڑوں شیکل کی رقم کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق کارٹا گروپ کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر امیشن نیمان نے بتایا کہ یہ ایک مشہور رہائشی منصوبہ ہے۔ یہ گرین میٹرو ٹرین لائن پر واقع ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس میں متعدد پروجیکٹ شامل ہیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں یہودیوں کے لیے مکانات بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ گیلو یہودی کالونی سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقے الولجہ کی جگہ پر تعمیر کی گئی ہے۔ اس کا کچھ حصہ جنوبی غرب اردن کے شہر بیت لحم کے نواحی علاقے بیت جالا سے بھی ہے۔غرب اردن اور القدس کی یہودی کالونیوں میں کم سے کم ساتھ لاکھ یہودی آباد کاروں کو بسایا گیا ہے  

متعلقہ خبریں

Back to top button