بین الاقوامی خبریںسرورق

غزہ میں اسرائیلی بربریت: 322 سے زائد فلسطینی شہید، ہزاروں زخمی

غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا، عالمی برادری خاموش

غزہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) اسرائیلی قابض فوج کی وحشیانہ جارحیت نے غزہ کو ایک بار پھر خون میں نہلا دیا۔ سرکاری میڈیا آفس کے مطابق، حالیہ اسرائیلی حملوں میں 322 سے زائد فلسطینی شہید یا لاپتہ ہوچکے ہیں، جبکہ ہزاروں زخمی ہیں۔

قتل عام اور نسل کشی جاری

قابض اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ شروع کردیا۔ عبرانی میڈیا کے مطابق، اس حملے میں 100 سے زائد جنگی طیارے استعمال کیے گئے، جنہوں نے خان یونس، رفح، جبالیہ، دیر البلح اور شمالی غزہ کے رہائشی علاقوں پر شدید بمباری کی۔

اسپتالوں میں نعشوں کے انبار، طبی سہولیات ختم

طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ خان یونس، ناصر اسپتال، المعمدانی اسپتال، یورپین اسپتال اور العودہ اسپتال میں زخمیوں کا بے پناہ دباؤ ہے۔ ایندھن کی قلت اور سخت محاصرے کی وجہ سے ایمبولینسیں متاثرہ علاقوں تک نہیں پہنچ پا رہیں، جس کے باعث کئی زخمی طبی امداد نہ ملنے کے باعث دم توڑ رہے ہیں۔

عالمی برادری کی خاموشی، فلسطینی قیادت کا احتجاج

فلسطینی حکام نے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے یہ حملے نسل کشی کے مترادف ہیں۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ کے کئی علاقوں میں مساجد، اسکولس اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شہید ہو گئی۔

غزہ مکمل تباہی کے دہانے پر

ماہرین کے مطابق، خوراک، پانی اور طبی سہولیات کی بندش کے باعث غزہ ایک انسانی بحران کا شکار ہو چکا ہے۔ اگر فوری طور پر بین الاقوامی امداد فراہم نہ کی گئی تو صورتحال مزید بدتر ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button