قومی خبریں

اسرو کا 100 واں مشن مکمل: NVS-02 نیوی گیشن سیٹ لائٹ کی کامیاب لانچنگ

NVS-02 نیوی گیشن سیٹ لائٹ کو خلا میں چھوڑا گیا۔

سری ہری کوٹا، 29جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) ہندوستان کی خلائی ایجنسی ISRO نے بدھ کی صبح آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا سے لانچ وہیکل GSLV-F15 کے ذریعے اپنا 100 واں مشن NVS-02 نیوی گیشن سیٹ لائٹ لانچ کیا۔ دراصل، GSLV-F15 راکٹ نے صبح 6:23 بجے ٹیک آف کیا، جس میں NVS-02 نیوی گیشن سیٹ لائٹ کو خلا میں چھوڑا گیا۔ یہ لانچ اسرو کی ایک بڑی کامیابی ہے، جو ملک کی خلائی تحقیق کی صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے۔اسرو نے ایکس کے ذریعے اس اہم لانچ کی جانکاری دی۔ اس نے ایکس پوسٹ میں لکھا، ’’GSLV-F15نے کامیابی کے ساتھ اڑان بھری ہے،NVS-02 کو اس کے مقرر کردہ مدار میں پہنچا دیا ہے۔ایک اور پوسٹ میں،اسرو نے لکھا کہ ’مشن کامیاب! GSLVF15/NVS-02 مشن کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔

ہندوستان خلائی نیوی گیشن میں نئی بلندیوں پر پہنچ گیا ہے۔اسرو کے چیئرمین وی نارائنن نے کہاکہ آج ہم نے ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا ہے۔ اس مہینے کی 16 تاریخ کو، ہم نے ڈاکنگ سسٹم کا سنگ میل حاصل کیا تھا۔اسرو کا 100 واں لانچ کامیابی کے ساتھ ٹیم اسرو کی محنت اور ٹیم ورک کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔ اس سال ہمیں کئی پروجیکٹ کے لیے منظوری ملی ہے۔ غالباً چندریان 3، 4 اور کئی دیگر منصوبوں کے لیے منظوری مل چکی ہے۔ اس سال کئی مشن کی تیاری ہے۔ میری ترجیح نئی منظوری والے پروجیکٹوں کو رفتار دینا ہے۔ جو پروجیکٹس تاخیر کا شکار ہیں، میں انہیں مکمل کروں گا۔

جی ایس ایل وی ایف-15، جی ایس ایل وی راکٹ کی 17ویں پرواز ہے۔ یہ ملکی کرائیوجینک مرحلے والی 11ویں پرواز بھی ہے۔ این وی ایس 02-سیٹلائٹ ہندوستانی نیوی گیشن سسٹم کا حصہ ہے۔یہ دوسری نسل کا سیٹ لائٹ ہے، جو نیوی گیشن کے لیے کام کرے گا۔نیوی گیشن سیٹ لائٹ سسٹم ہندوستان میں صارفین کو اور ہندوستانی سطح سے تقریباً 1500 کلومیٹر کے فاصلے تک درست پوزیشن، رفتار اور وقت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

نیا NVS-02 سیٹ لائٹ L1 فریکوئنسی بینڈ کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس سے اس کی خدمات اور کریڈیبلٹی میں بہتری آئے گی۔اس سے قبل اسرو نے کہا تھا کہ NVS-02 سیٹ لائٹ NAVLC سیٹ لائٹ کی دوسری نسل ہے۔ اس کا وزن 2,250 کلوگرام ہے اور یہ تقریباً 3 کلو واٹ کی پاور سنبھال سکتا ہے۔ یہ L1، L5 اور ایس بینڈ میں نیوی گیشن پے لوڈ اور سی-بینڈ پے لوڈ ہوگا۔NAVIC دو قسم کی خدمات فراہم کرے گا: معیاری پوزیشننگ سروس اور محدود سروس۔ NAVIC کی SPS سروس 20 میٹر سے بہتر پوزیشن کی درستگی اور 40 نینو سیکنڈز سے بہتر وقت کی درستگی فراہم کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button