تلنگانہ کی خبریں

جگتیال: بیوی اور بچوں کو چھوڑ کر ٹرانس جینڈر سے نیا رشتہ، بیوی کی خودکشی کی کوشش

دو بچوں کی ماں کا دل ٹوٹ گیا، شوہر ٹرانس جینڈر کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

جگتیال :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ایک حیران کن واقعہ منظر عام پر آیا ہے جس میں ایک شادی شدہ شخص نے اپنی بیوی اور بچوں کو چھوڑ کر ایک ٹرانس جینڈر کے ساتھ رہائش اختیار کر لی۔ ااس انوکھے واقعے نے مقامی عوام میں حیرت اور بحث چھیڑ دی ہے۔تفصیلات کے مطابق جگتیال ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے بِنگی راج شیکھر کی شادی 2014 میں پمبٹلا گاؤں کی لاسیہ سے ہوئی تھی۔ اس جوڑے کے دو بیٹے بھی ہیں۔ تاہم حالیہ دنوں میں راج شیکھر کی ملاقات حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک ٹرانس جینڈر، دیپا، سے ہوئی اور دونوں کے درمیان گہرا تعلق قائم ہو گیا۔اس تعلق کی وجہ سے راج شیکھر نے اپنی بیوی لاسیہ کو چھوڑ کر دیپا کے ساتھ لِو اِن ریلیشن شپ میں رہنے لگا۔

شوہر کی اس بے وفائی اور اچانک علیحدگی سے دل برداشتہ ہو کر لاسیہ نے خودکشی کی کوشش کی۔ اہل خانہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ اب زیر علاج ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ لاسیہ کی حالت نازک ہونے کے باوجود راج شیکھر اسپتال نہیں آیا، جس پر اس کے سسرالی رشتہ داروں کو شک ہوا۔ انہوں نے اس کی تلاش شروع کی اور بالآخر اسے اپنی رہائش گاہ پر ٹرانس جینڈر دیپا کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

رشتہ داروں نے فوری طور پر مکان کا دروازہ بند کر کے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو تھانے منتقل کر دیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مقامی عوام اس واقعے پر طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی معاملہ زیر بحث ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button