جیل میں بند آسارام کو سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت
سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا ریکارڈ طلب کر لیا
نئی دہلی ، 7جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) سپریم کورٹ نے 2013 کے عصمت دری کیس میں طبی بنیادوں پرجیل میں بند بابا آسارام باپو کو عبوری ضمانت دے دی۔ عدالت نے ہدایت دی کہ عبوری ضمانت پر رہا ہونے کے بعد آسارام ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش نہیں کریں گے اور اپنے پیروکاروں سے نہیں ملیں گے۔ عدالت نے انہیں 15 مارچ تک عبوری ضمانت دے دی ہے۔سپریم کورٹ 1984 کے سکھ مخالف فسادات میں سزا کے خلاف کانگریس کے سابق لیڈر سجن کمار اور سابق کونسلر بلوان کھوکھر کی درخواستوں پر جولائی میں سماعت کرے گی۔
جسٹس جے کے مہیشوری اور اروند کمار کی بنچ نے پیر کو واضح کیا کہ اگر شیڈول کے مطابق حتمی سماعت نہیں ہو سکتی تو درخواست گزار عدالت سے سزا کو معطل کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا ریکارڈ طلب کر لیا، جو تمام متعلقہ فریقوں کو فراہم کیا جائے گا۔



