
بہار سے جارہی بس حادثہ کا شکار ،24زخمی ، 18کی حالت تشویشناک
دوسہ ؍جے پور، (اردودنیا.اِن ) دوسہ میں ٹرک کے تصادم کے بعد ایک سلیپر بس پل سے 30 فٹ نیچے گر گئی۔ حادثے میں 24 مسافر زخمی ہوئے ، جن میں سے 18 کی حالت تشویشناک ہے۔ خیال رہے کہ بس بہار سے کوٹہ جارہی تھی۔ یہ حادثہ اتوار کی صبح منوہر پورشاہراہ پر واقع لال سوٹ علاقے میں پیش آیا۔
یہ خیال کیا جاتا ہے کہ بس اور ٹرک میں کسی ایک گاڑیوں میں سے کسی ڈرائیور کو جھپکی آنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آگیا ہو، فی الحال پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح 6 بجے کے قریب پیش آیا۔ بس کوٹہ کی طرف جارہی تھی ، جبکہ ٹرک دہلی سے گجرات جارہا تھا۔
تصادم اتنا شدید تھا کہ بس اور ٹرک دونوں سڑک سے نیچے آ پڑے۔ بس پل کے نیچے 30 فٹ نیچے گر گئی۔ بس میں زیادہ تر بہارکے مسافر سوار تھے،چونکہ یہ بس بہار سے آرہی تھی۔ حادثہ کے بعد بس میں چیخ و پکار مچ گئی ۔واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے والے لوگوں نے زخمیوں کو بسوں سے نکالا،اور انہیں لالسوٹ اور دوسہ کے اسپتالوں میں داخل کرایا ، جہاں سے 18 سنگین زخمیو ںکو جے پور ریفر کردیا گیا




