
جموں:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)زندگی میں لوگ گزاراکرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں بہت سے لوگ دو وقت کے لئے کھاناملے اس کیلئے بھیک بھی مانگتے ہیں۔ انہیں تھوڑابہت جو بھی ملتا ہے، وہ اس میں خوش ہوجاتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ بھکاری کی جھونپڑی سے لاکھوں روپے ملے ہوں۔
اگر نہیں تو پھر ہم آپ کو بتادیں کہ ایسا ہوا ہے۔دراصل یہ واقعہ جموں و کشمیر کے راجوری کا ہے جہاں ایک بزرگ خاتون کی جھونپڑی سے 2,60000 روپے ملے ہیں۔ یہ خاتون بھیک مانگ کر اپنی زندگی گزارتی تھی۔ وارڈ کی ممبر نے کہاکہ وہ یہاں 30 سال سے رہتی تھی۔ کل ٹیم راجوری سے آئی تھی اور اسے لے کر اولڈ ایج ہوم گئی تھی۔
بلدیہ کی ٹیم کو گھر کے کچرے میں لفافوں میں نوٹ ملنے لگے۔ معلومات کے مطابق انتظامیہ خاتون کو اولڈیج ہوم لے گئی۔ گھر میں سکے سے بھرا ایک بیگ بھی ملا تھا۔
जम्मू-कश्मीर: राजौरी के नौशेरा में भीख मांगने वाली एक बूढ़ी महिला की झोपड़ी से करीब 2,60,000 रुपये मिले हैं।
वार्ड मेंबर ने बताया, ”वे यहां 30 साल से रहती थीं। कल राजौरी से टीम आकर उनको वृद्धाश्रम ले गई। नगर पालिका की टीम को घर के कचरे में लिफाफों में नोट मिलने लगे।” pic.twitter.com/jOTNmQWerq
— ANI_HindiNews (@AHindinews) June 3, 2021
فی الحال سارا پیسہ خزانے میں رکھا گیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ جب خاتون کی حالت بہتر ہوگی تو اس کے پیسے اسے واپس کردئے جائیں گے۔



