سرورققومی خبریں

جموں کشمیر : اغوا کے 416 دن بعد ملی فوج کے جوان شاکر منظور کی نعش-فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی تدفین

سرینگر، 23 ستمبر: (اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)شہید فوجی سپاہی شاکر منظور کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں رشی پورہ شوپیاں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ دہشت گردوں کے اغوا کے 416 دن بعد اس کی لاش ملی۔ جی او سی وکٹر فورس میجر جنرل ریشم بالی سمیت اعلیٰ فوجی حکام ان میں شامل تھے جنہوں نے سپاہی شاکر منظور کو ان کے آبائی مقام پر خراج عقیدت پیش کیا۔

تقریب ایک مقامی گراؤنڈ میں منعقد ہوئی، جہاں سینکڑوں دیہاتیوں نے جوان کی آخری رسومات میں شرکت کی۔شاکر کی مسخ شدہ لاش کل ملی تھی اور اس کے اہل خانہ نے اس کی شناخت کرلی ہے، جبکہ پولیس شناخت کی مکمل تصدیق کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کیاگیا ہے۔ 2 اگست 2020 کو شاکر (24) ہندوستانی فوج کی علاقائی فوج کی 162 بٹالین کے ساتھ عید منانے کیلئے رشی پورہ شوپیاں میں گھر آیا تھا۔ وہ اپنی گاڑی میں واپس قریبی فوجی کیمپ جا رہا تھا جہاں سے وہ لاپتہ ہو گیا تھا۔

اگلے دن جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ شاکر کی جلی ہوئی گاڑی پڑوسی ضلع کولگام سے ملی ہے اور شبہ ہے کہ اس فوجی کو دہشت گردوں نے اغوا کیا ہوگا۔ جب کہ سرچ آپریشن جاری ہے، آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے لاش کی شناخت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاش شناخت سے باہر سڑ چکی تھی، لیکن اس کی شناخت سپاہی کے والد منظور احمد نے بالوں اور ٹانگوں کی بنیاد پر کی تھی۔

تاہم قانونی ذمہ داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس نے شناخت کرنے کے لیے ڈی این اے سیمپلنگ کا فیصلہ کیا ہے کہ لاش شاکر کی ہے یا نہیں۔ عہدیدار نے کہاکہ ڈی این اے ٹیسٹ سے یقینی طور پر پتہ چلے گا کہ لاش شاکر کی ہے یا نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button