دہشت گردی کے متعدد واقعات میں شامل ہونے کاتھاالزام
سرینگر، 7 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جموں و #کشمیر سے آج صبح ایک بڑی خبر سامنے آئی۔ سکیورٹی فورسز نے وادی میں حزب المجاہدین کے سینئر کمانڈر معراج الدین کو ہلاک کردیا ہے۔ ہندواڑہ میں ہونے والے انکاؤنٹر میں سیکیورٹی اہلکاروں کو یہ بڑی کامیابی ملی ہے۔ معراج الدین وادی میں دہشت گردی کے کئی بڑے واقعات انجام دینے میں ملوث رہا ہے۔ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ کارروائی میں اس دہشت گرد کو #ہلاک کیا ہے۔
انسپکٹر جنرل پولیس، کشمیر زون وجئے کمار نے ٹویٹ کیاکہ دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کا سب سے قدیم اور بدنام زمانہ دہشت گرد معراج الدین حلوائی عرف عبید ہندواڑہ میں ایک انکائونٹر میں مارا گیا، وہ دہشت گردی سے متعلق متعدد جرائم میں ملوث تھا، یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔
#پولیس نے بتایا کہ ضلع کے ہندواڑہ کے پازی پورہ رینن علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد #سیکیورٹی فورسز نے بدھ کی صبح وہاں سرچ آپریشن شروع کیا۔ اس دوران #دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر #فائرنگ کردی اور یہ کارروائی ایک #انکاؤنٹر میں بدل گئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حلوائی مارا گیا۔



