قومی خبریں

جموں و کشمیر: ڈرون کے ساتھ پاکستان نے بھیجاتھا 5 کلو دھماکہ خیز مواد نشانے پرتھے ہجوم والے علاقے یا مذہبی مقامات : پولیس کا دعویٰ

جموں،27جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پولیس نے جموں کے شہر کناچک میں پاکستان کی طرف سے بھیجے گئے ڈرون کے معاملے میں ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔ جموں پولیس کے مطابق جیش کے دہشت گرد اس آئی ای ڈی کو جموں کے کسی بھیڑ بھری علاقے یا کسی مذہبی مقام پر استعمال کرنے جارہے تھے۔

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب #پاکستانی دہشت گرد #تنظیم #جیش محمد کی جانب سے جموں کے کناچک سیکٹر میں 5 کلو آئی ای ڈی کے ساتھ جس ڈرون کوبھیجاتھا، اس ڈرون میں لگے دھماکہ خیز موادکولینے کیلئے کوئی جیش #دہشت گرد یا ان کا کوئی مددگارآنے والاتھا۔جموں پولیس اور فضائیہ کے عہدیداروں کے مطابق اس ڈرون میں آئی ای ڈی کے ایک اعلی معیار کا #دھماکہ خیز مواد تھا۔ اس تحقیقات میں شامل سیکیورٹی #ایجنسیوں نے بتایا ہے کہ فی الحال پولیس اس شخص کی تلاش کر رہی ہے جو اس دھماکہ خیز مواد کو لانے کے لئے کاناچک پہنچنے والا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button