جموں:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جموں وکشمیر پولیس کے داغدار افسر دیویندر سنگھ کو جمعرات کے روز ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔ دیویندر سنگھ کو دہشت گردی کے ایک مقدمے میں قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے گرفتار کیا تھا اور بعد میں چارج شیٹ بھی دائر کی تھی۔
یہ معلومات سرکاری ذرائع سے موصول ہوئی ہیں۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنگھ کو برطرف کرنے کا حکم لیفٹیننٹ گورنر جموں وکشمیر منوج سنہا نے دیا تھا۔ گذشتہ سال این آئی اے نے دہشت گردوں کو کشمیر سے جموں لے جانے کے دوران کالعدم حزب مجاہدین کے گرفتار ہونے کے بعد دیویندر سنگھ کے خلاف تحقیقات کی تھی۔



