
اعتمادکی بحالی کے لیے جموں وکشمیرکومکمل ریاست کادرجہ دیاجائے مودی سے ملاقات کے بعدعمر عبداللہ نے کہا ،5اگست کے فیصلے کاقانونی مقابلہ کریں گے
نئی دہلی24جون: (اردودنیا/ایجنسیاں) #جموں وکشمیر کے معاملے پرجمعرات کے روز وزیراعظم #نریندر مودی کی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ ہوئی جو ساڑھے تین گھنٹے سے زیادہ جاری رہی۔ اس میٹنگ کے بعد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر #عبداللہ نے کہاہے کہ سب سے پہلے اعتماد کی بحالی ہونی چاہیے۔ ہم 5 اگست نہیں مناتے۔ نیز جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دینا چاہیے۔وزیر اعظم سے ملاقات سے باہر آنے کے بعد ، عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ 5 اگست ، 2019 کو جو بھی ہوا ، ہم اسے قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں لیکن ہم اس قانون کو نہیں توڑیں گے۔
ہم اس کا قانونی مقابلہ کریں گے۔ ہم نے وزیر اعظم کو یہ باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ ریاست اور مرکز کے مابین اعتمادہل گیا ہے۔ لوگوں کو یونین ٹیرٹری کی حیثیت پسند نہیں ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ مکمل ریاست بحال ہو۔ جے کے کیڈر کو دوبارہ بحال کیا جائے۔ حد بندی نے بہت شک پیدا کیا ہے ، لہٰذا دوبارہ دیکھنے کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر منعقدہ اس اجلاس میں جموں و کشمیر کے متعدد سابق وزرائے اعلیٰ سمیت اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔
میٹنگ میں آٹھ جماعتوں کے 14 رہنماؤں کو مدعو کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم مودی سے ملاقات میں شریک ہونے والوں میں #نیشنل کانفرنس کے فاروق عبد اللہ ، عمر عبداللہ ، پی ڈی پی کی #محبوبہ مفتی ، کانگریس کے سابق فوجی #غلام نبی آزاد ، بی جے پی کے جموں و کشمیر کے سربراہ رویندر رائنا ، کویندر گپتا وغیرہ شامل ہیں۔



