قومی خبریں

کشمیر: سوپور میں مسلح تصادم، تین مبینہ انتہاپسندوں کی ہلاکت

سری نگر ، ۲۴؍اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جموں کشمیر میں شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور میں ایک مسلح تصادم کے دوران سکیورٹی فورسز نے تین مبینہ انتہا پسند ہلاک کردیئے گئے ۔ کشمیر زون پولیس کے #انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ سوپور میں تین انتہا پسند کی #ہلاکت کے ساتھ رواں برس اب تک مارے جانے والے ہلاک شدہ #انتہا پسندوں کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بھی اس کی تصدیق کی ہے ۔

ترجان کا مزید کہنا تھا کہ مہلوک #انتہاپسندوں کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے نیز علاقہ میں آپریشن جاری ہے۔ اس دوران #کشمیر زون پولیس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر آئی جی پی وجے کمار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر پولیس، فوج، سی آر پی ایف اور کشمیری عوام کی مشترکہ کوششوں سے وادی کشمیر میں رواں سال اب تک 100 سے زیادہ انتہاپسندوںکو ہلاک کیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سوپور میں انتہاپسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس، فوج کی راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے منگل کی صبح مذکورہ علاقہ کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود انتہاپسندوں نے سیکورٹی فورسز پر #فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ تصادم شروع ہوا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک مسلح تصادم میںہلاک شدگان انتہاپسندوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button