قومی خبریں

جماعت اسلامی پر این آئی اے کے چھاپے ‘اٹوٹ انگ’ کے خلاف جنگ کی علامت

سری نگر، 9 اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ #محبوبہ #مفتی نے جماعت #اسلامی کے کارکنوں پر این آئی اے کے چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت ہند کی طرف سے اپنے ہی نام نہاد ‘اٹوٹ انگ’ کے خلاف جنگ چھیڑنے کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے جابرانہ اقدام ہمیشہ ضرر رساں ہی ثابت ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک نظریے کا مقابلہ کرنے کے لئے بہتر نظریے سے لڑنے کی بجائے طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔اپنے سلسلہ وار #ٹویٹس میں کہا۔

محبوبہ مفتی نے ان چھاپوں کے ردعمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘جماعت پر این آئی اے کے چھاپے حکومت ہند کے اپنے ہی نام نہاد ‘اٹوٹ انگ’ کے خلاف جنگ چھیڑنے کی علامت ہے ایک نظریے کے خلاف ایک بہتر نظریے سے لڑنے کی بجائے اس کو طاقت کے بل پر دبایا جا رہا ہے’۔

ان کا اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ایسے جابرانہ اقدام آخر کار ضرر رساں ہی ثابت ہوں گے۔

 ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ جموں و کشمیر اور ملک کے درمیان خیلج ہر گزرتے دن کے ساتھ وسیع سے وسیع تر ہو رہی ہے۔یاد رہے کہ این آئی اے نے اتوار کے روز کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کے خلاف درج مقدمات کے سلسلے میں جموں و کشمیر کے 14 اضلاع میں 56 مقامات پر چھاپے مارے۔

مرکزی حکومت نے 2019 میں جماعت اسلامی جموں و #کشمیر پر پانچ سالہ پابندی لگا دی۔ اس پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔جماعت اسلامی پر پابندی لگانے کے اقدام کی وادی کشمیر کی تقریباً تمام سیاسی، مذہبی و سماجی جماعتوں نے مذمت کی تھی۔ جماعت نے پانچ سالہ پابندی کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button