قومی خبریں

انتخابات سے قبل جموں و کشمیرکی ریاست کی حیثیت بحال ہونی چاہیے:غلام نبی آزاد

سری نگر10اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے منگل کوکہاہے کہ اسمبلی انتخابات سے پہلے جموں و #کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال ہونی چاہیے۔ اس کے ساتھ انہوں نے #جموں و کشمیر کے باشندوں کے لیے زمین اور #روزگار کے حقوق کی وکالت کی۔غلام نبی #آزاد نے کشمیرکے ضلع گاندربل کے علاقے ٹلمولہ میں کھیر بھوانی مندر کمپلیکس کے باہر نامہ نگاروں کو بتایا کہ کشمیری پنڈت جو 1990 کی دہائی کے اوائل میں عسکریت پسندی کی وجہ سے وادی سے باہر چلے گئے تھے انہیں واپس لایا جائے۔

انہوں نے کہاہے کہ #انتخابات قبل از وقت ہونے چاہئیں۔ لیکن انتخابات سے قبل ریاست کا درجہ بحال ہونا چاہیے جو کہ بہت اہم ہے۔ کشمیری #پنڈتوں کو واپس لایا جائے۔آزاد نے کہا ہے کہ ہماری زمین اور روزگار (حقوق) جو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد چھین لیا گیا تھا اسے واپس دیا جائے جیسا کہ وہ پہلے تھے۔اس کے لیے ریاست کا درجہ بحال کرنے کے بعد نیا قانون لاناچاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button