ٹوکیو:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) جاپان کی مشہور سابقہ فلمی اداکارہ رائے لل بلیک (اصل نام: کائے اساکور) نے اسلام قبول کرلیا۔اسلام کی روشنی پانے کے بعد انہوں نے اپنی زندگی میں بڑا روحانی قدم اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا سے تمام غیر اخلاقی پوسٹس بھی ڈیلیٹ کردیں۔انہوں نے اسلام قبول کر کے اپنی زندگی میں ایک بڑا روحانی قدم اٹھاتے ہوئے اسلامی تعلیمات کی پیروی شروع کردی ہے اور وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران ملائیشیا میں روزے رکھنے اور عبادات میں مصروف ہیں۔
رائے لل نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں 2024 میں ملائیشیا کے شہر کوالالمپور کے دورے کے دوران اسلام کے بارے میں جاننے کا موقع ملا، جس کے بعد انہوں نے اسلام کو اپنانے کا فیصلہ کیا۔سابقہ اداکارہ نے اپنے سفر کی تفصیلات شیئر کیں اور ایک سنگاپورین پوڈکاسٹر، زار اسماعیل کے ساتھ بات چیت میں بھی اپنے تجربے کا ذکر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال اگست میں کوالالمپور کے دورے کے دوران انہوں نے حجاب پہننے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ مساجد جانا اور مسلمانوں سے ملنا چاہتی تھیں۔انہوں نے کہا مسلمانوں نے میرا بہت اچھے طریقے سے استقبال کیا اور مجھے لگا کہ ان کی ثقافت کو سمجھنا میرے لیے ضروری ہے، میں نے اس بارے میں مزید جاننے کا فیصلہ کیا، اور یہی میرے لیے ایک نیا سفر بن گیا۔رائے لل بلیک نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنے پہلے رمضان کے لمحات بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیے، انہوں نے 9 مارچ کو کوالالمپور میں پہلی افطاری اور نماز ادا کی۔رائے لل نے ایک پوسٹ میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ بابرکت مہینہ ہمیں اللہ کے قریب کرے گا اور اپنے خاندان، دوستوں اور بہن بھائیوں کے ساتھ جوڑے رکھے گا رمضان مبارک۔
مسلمانوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کے اس فیصلے کو خوب سراہا جا رہا ہے اور انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے۔
📌 مزید تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ہمارے واٹس ایپ گروپ میں شامل ہوں:
🔗 اردو دنیا نیوز واٹس ایپ گروپ



