دلچسپ خبریںسرورق

پھٹے کپڑوں کو رفو کرنے کا حیرت انگیز جاپانی طریقہ

ٹوکیو:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جاپان میں قیمتی لیکن پھٹ جانے والے کپڑوں کو رفو کرنے کا علم بہت پرانا ہے جسے ’کاکیٹسوگی‘ کہا جاتا ہے، اس کے نتائج اتنے حیرت انگیز ہوتے ہیں کہ کسی ماہر کی آنکھ بھی انہیں نہیں دیکھ سکتی یہاں تک کہ کپڑا بالکل نیا جیسا دکھائی دیتا ہے۔اگرچہ تیزرفتار دور میں رفوگروں کی اہمیت کم ہوچکی ہے لیکن جاپان میں باریک سوئی اور دھاگے سے قیمتی کپڑوں میں سوراخ بھرنے والے ماہرین اب بھی موجود ہیں۔ دوسری جانب جاپانی اپنی روایات سے جڑے رہتے ہیں اور یوں وہ پرانے قیمتی اور یادگار کپڑوں یا لباس کو بہترین حالت میں رکھنا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ’کاکیٹسوگی‘ Japanese art of sashiko  کا ہنر آج بھی زندہ ہے۔

جاپان میں ایک درزی تاکاؤ ماتسوموتو اس کے ماہر ہیں جو گزشتہ 55 برس سے یہی کام کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ باپ اور بیٹی کی ایک ٹیم بھی بہت مشہور ہے جو اس فن میں عالمگیر شہرت رکھتے ہیں۔یاد رہیکہ رفوگری ایک ایسا فن ہے جس سے قمیض، کرتے کوٹ اور دیگر پہنے جانے والے کپڑوں میں ہوئے سوراخوں کو مہارت سے دور کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button