
ٹوکیو25اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ایک #جاپانی عدالت نے منظم جرائم پیشہ یاکوزا yakuza مافیا کے باس Satoru Nomura کو موت کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ عدالت میں مافیا باس نے بیان دیتے ہوئے جج سے کہا کہ انہیں شفاف عدالتی عمل سے محروم رکھا گیا ہے۔عدالت نے یاکووزا #مافیا کے ایک #جرائم پیشہ گروہ کے چوہتر سال باس استورو نومورا کو ایک #قتل اور تین دیگر افراد پر حملے کروانے کے الزام میں #سزائے #موت سنائی ہے۔ یہ فیصلہ فوُکوکا ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج نے دیا ہے۔
اٹلی میں منظم جرائم پیشہ تنظیمیں مافیا کہلاتی ہیں اور ان کے اپنے اپنے انفرادی نام بھی ہوتے ہیں۔ جاپان میں ایسی جرائم پیشہ تنظیمیں یاکوزا کہلاتی ہیں۔ استورو نومورا Satoru Nomura کی تنظیم کا نام کوڈو کائی ہے جو جنوب مغربی جاپان میں وجود رکھتی ہے، تاہم اب اسے کسی حد تک کم فعال سمجھا جاتا ہے۔فوکوکا ڈسٹرکٹ کورٹ میں بیان دیتے ہوئے یاکوزا مافیا گروپ کوڈو کائی کے سربراہ استْورا نومْورا Satoru Nomuraنے کہا کہ انہوں نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ انہیں عدالتی کارروائی کی تکمیل پر ایک شفاف فیصلہ دیا جائے مگر ایسا نہیں ہو سکا۔مافیا باس نے جج سے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ وہ بقیہ تمام عمر اس فیصلے پر پچھتاتے رہیں گے۔
جاپانی میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ مقدمے میں مضبوط شواہد موجود نہیں تھے لیکن اس کے باوجود جج نے استورْو نومْورا کو موت کی سزا سنائی ہے۔عدالتی عمل پر نگاہ رکھنے والے جاپانی مبصرین کا خیال ہے جج کو پچھتانے کا بیان مبینہ دھمکی ڈھکے چھپے انداز میں ہو سکتی ہے۔مافیا باس پر سن 1998 میں کیے جانے والے ایک خونی حملے کا الزام تھا کہ انہوں نے محکمہ ماہی گیری کے سربراہ کو ہلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔ حکومتی اہلکار بندرگاہ پر تعمیراتی پراجیکٹس کی تکمیل پر ضرورت سے زیادہ دباؤ ڈالے ہوئے تھے۔ایک اور الزام سن 2013 میں اس #نرس پر چاقو سے حملہ کروانے کا لگایا گیا تھا جہاں مافیا باس زیر علاج تھے۔
استوا نومور کے نائب فومیو تانوئے کو عدالت نے انہی جرائم میں ملوث ہونے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔جاپان میں یاکوزا مافیا کی مجرمانہ سرگرمیوں کی ابتدا دوسری عالمی جنگ کے بعد شروع ہوئی تھی۔اس وقت ایسی تنظیمیں اربوں کے جرائم پیشہ کاروبار میں ملوث تھیں۔ پولیس کے مطابق یاکوزا مافیا کے تمام گروپوں کے اپنے اپنے ہیڈکوارٹرز تھے۔جاپان میں اسٹریٹ کرائم میں بھی مافیا سے جڑے افراد کو ملوث خیال کیا جاتا تھا۔
جاپانی معاشرے میں مافیا کو ایک برائی کے طور پر بھی لیا جاتا ہے۔ اس مافیا کے ارکین کی تمام کارروائیاں فوری ضرور ہوتی تھیں ،لیکن خفیہ انداز میں کارکن احکامات کی تکمیل کیا کرتے تھے۔حالیہ برسوں میں انسدادِ مافیا کے انتہائی سخت قوانین اور سماجی سطح پر عدم قبولیت کی وجہ سے یاکوزا مافیا کی سرگرمیاں بہت کم ہو چکی ہیں۔



