لارڈز ،15؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا لارڈز ٹیسٹ دلچسپ صورتحال میں ہے۔ تین دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد دونوں ٹیمیں تقریبا برابر ہیں۔ ہندوستان کے #فاسٹ #بولر #جسپریت بمراہ جنہوں نے پہلے #میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں تاہم لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جسپریت بمراہ اب تک لارڈز ٹیسٹ میں 13 نو بال کر چکے ہیں اور ایک مایوس کن ریکارڈ بھی ان کے نام درج ہے۔
#ہندوستان نے لارڈز ٹیسٹ کی پہلی #اننگز میں 364 رنز بنائے تھے۔ انتہائی خراب آغاز کے باوجود انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 391 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 27 رنز کی برتری حاصل کی۔اگر ہندوستانی گیندباز33 اضافی رنز نہ دیتے تو انگلینڈ کی برتری کم ہو سکتی تھی۔ یہ مانا جا سکتا ہے کہ ہندوستانی بولرز کی طرف سے خرچ کیے گئے اضافی رنز انگلینڈ کی برتری کی وجہ تھے۔ حیرت انگیز طور پر 33 اضافی رنز میں 17 نو بال شامل تھے۔ یہی نہیں ان میں سے 13 گیندیں ہندوستان کے نمبر ایک فاسٹ بولر #جسپریت بمراہ نے پھینکی ہیں۔جسپریت بمراہ کے لیے لارڈز کا ٹیسٹ بہت مایوس کن ثابت ہو رہا ہے۔
جسپریت بمراہ نے 26 اوورز کی گیند بازی میں 79 رنز خرچ کیے اور انہیں ایک بھی وکٹ نہیں ملی۔ بمراہ نے اپنی پہلی اننگز کا آخری اوور مکمل کرنے میں بھی 15 منٹ کا طویل وقت لیا۔ جسپریت بمراہ نے اس اوور میں چار نو بال کی۔اس کے ساتھ بمراہ نے 13 نوبال پھینکنے کی وجہ سے ظہیر خان کے ریکارڈ کی برابری کی ہے جسے وہ کبھی یاد نہیں کرنا چاہیں گے۔
ظہیر خان نے 2002 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک اننگز میں 13 نو بال کی تھیں۔ جسپریت بمراہ کا نام بھی ہندوستان کی جانب سے ایک اننگز میں سب سے زیادہ نو بال پھینکنے کے لیے درج کیا گیا ہے۔



