اسپورٹسسرورق

جیولن تھرو :انڈیانے بنائی تاریخ، خاتون ایتھیلیٹ انو رانی نے جیتا گولڈ میڈل

چین کے شہر ہانگژو میں کھیلے جارہے ایشین گیمز 2023 میں ہندوستانی ایتھلیٹس کا اپنی ہنر مندی کا مظاہرہ جاری ہے

نئی دہلی، 4اکتوبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) چین کے شہر ہانگژو میں کھیلے جا رہے ایشین گیمز 2023 میں ہندوستانی ایتھلیٹس کا اپنی ہنر مندی کا مظاہرہ جاری ہے۔اب تک 10ویں دن ہندوستان نے کل 2 گولڈ میڈل جیتے ہیں۔ پہلے پارول چودھری نے خواتین کی 5000 میٹر ریس جیتی اور اب ہندوستان کی ایک اور شاندار ایتھلیٹ انو رانی نے جیولن تھرو میں ہندوستان کے لئے گولڈ میڈل جیتا ہے۔انو رانی نے ایشین گیمز میں ہندوستان کو 15 واں گولڈ میڈل دلایا۔ اپنی چوتھی کوشش میں انہوں نے اپنے سیزن کی بہترین کارکردگی پیش کی اور 62.92 میٹر کی دوری تک جیولن پھینکی۔ سری لنکا کی ندیشا دلھان دوسرے نمبر پر رہیں اور چاندی کا تمغہ جیتا۔ جیت کے بعد انو نے ہندوستانی ترنگا لے کر دوڑنا شروع کیا۔

وہ کافی خوش دکھائی دے رہی تھیں۔بتادیں کہ انو میرٹھ کی رہنے والی ہیں۔ انہوں نے 2019 کی نیشنل چمپئن شپ میں 62.34 میٹر بھالا پھینک کر نیا ریکارڈ بنایا تھا۔ انو چار بار اپنا ہی قومی ریکارڈ توڑ چکی ہیں۔ وہ ورلڈ چمپئن شپ کے فائنل تک بھی پہنچ چکی ہیں۔ انو کا تعلق کسان خاندان سے ہے۔ بچپن سے وہ اسی میں اپنا کیرئیر بنانا چاہتی تھیں۔لیکن ان کے والد اس کے لئے تیار نہیں تھے۔ تاہم انہوں نے اپنے والد کو راضی کرنا رکھا تھا۔انو کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ وہ بھالا خرید سکے۔ اس کے بعد انہوں نے بانس کو بھالا کی شکل دی اور اس سے مشق شروع کر دی۔ ضلع سطح پر کھیلتے ہوئے اب وہ بین الاقوامی سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ ان کے لئے اس سے بڑی بات کیا ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button