قومی خبریں

جے ڈی یو نے انیل ہیگڑے کو بنایا راجیہ سبھا ضمنی انتخاب کا امیدوار آر جے ڈی کوٹہ سے میسا بھارتی اور حنا شہاب ہو سکتی ہیں امیدوار

پٹنہ، 16 مئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) بہار میں حکمراں جے ڈی یونے راجیہ سبھا رکن ڈاکٹر مہندر پرساد عرف کنگ مہندر کے بے وقت انتقال کے بعد خالی ہوئی سیٹ پر ضمنی انتخاب کیلئے انیل ہیگڑے کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔جے ڈی یو کے قومی صدر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے آج ٹوئٹ کر کے انیل ہیگڑے کو راجیہ سبھا رکن ڈاکٹر مہندر پرساد عرف کنگ مہندر کی ناگہانی موت کے سبب خالی ہوئی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے پارٹی کا امیدوار بنائے جانے کی جانکاری دی۔

انیل ہیگڑے جے ڈی یو کے قومی انتخابی افسر ہیں اور ان کے نام کا تذکرہ کافی دنوں سے چل رہا تھا۔ غور طلب ہے کہ مشہور صنعت کار راجیہ سبھا رکن کنگ مہندرکا بے وقت انتقال ہوگیا تھا ، جس کے بعد یہ سیٹ خالی ہوگئی تھی۔ انتخابی کمیشن نے آئندہ 30 مئی کو اس سیٹ پر ضمنی انتخاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔جولائی میں بہار کی 5سیٹیں بھی خالی ہورہی ہیں حکمراں این ڈی اے کی اہم حلیف جے ڈی یو کے آر سی پی سنگھ جو مرکزی وزیربھی ہیں ان کی مدت ختم ہورہی ہے۔

بی جے پی کے اراکین کی مدت بھی ختم ہورہی ہے اسمبلی میں سیٹ کے حساب سے تو بی جے پی دونوں سیٹوں پر امیدوار کھڑا کر سکتی ہے اس بار جے ڈی یوکو صرف ایک سیٹ ہی مل پائے گی دو سیٹیں آر جے ڈی کو ٹہ میں جائے گی۔ آر جے ڈی کی میسا بھارتی کے علاوہ حنا شہاب میدان میں ہیں ان کے علاوہ بابا صدیقی بھی آر جے ڈی کے راجیہ سبھا امیدوار ہو سکتے ہیں۔

جہاں تک آر سی پی سنگھ کی بات ہے تو پارٹی نے ابھی طے نہیں کیا ہے۔ان کی امیدواری کو لے کر شش و پنج بنا ہوا ہے ابھی وہ سکم میں پوجا ارچنا کررہے ہیں۔ آر سی پی سنگھ جب بہار آتے بھی ہیں تو پٹنہ میں کم رہتے ہیں زیادہ وقت اپنے آبائی گائوں مصطفی پور میں دیتے ہیں۔ جے ڈی یو نے دو بار انہیں راجیہ سبھا بھیجا تھا، اس بار وہ امیدوار ہوتے ہیں کہ نہیں ابھی طے نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button