قومی خبریں

جیٹ ایئرویز ڈھائی سال بعد دوبارہ پرواز کے لیے تیار ،خسارہ کے باعث بند تھی

نئی دہلی،13؍ ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جیٹ #ایئر ویز کی پروازیں جلد ہی ہوائی اڈے کے رن وے سے دوبارہ #پرواز کرتی نظر آئیں گی۔ کمپنی کے مطابق #جیٹ ایئر ویز کی گھریلو پروازیں 2022 کی پہلی مالی سہ ماہی سے شروع ہوں گی۔ جبکہ بین الاقوامی پروازیں بھی ششماہی کے بعد شروع کی جائیں گی۔ تاہم فی الحال یہ غیر ملکی پروازیں مختصر فاصلے کی ہوں گی۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

ایئر لائن کا کہنا ہے کہ وہ حکام کے ساتھ فلائٹ سلاٹس اور دیگر مسائل پر بات چیت کر رہی ہے۔ ایئرلائن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آپریٹنگ پروازوں کے لیے ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔متحدہ عرب #امارات کے تاجر مراری لال جالان لندن میں قائم جالان کورلک کنسورٹیم کے ایک ممبر اور مجوزہ جیٹ ایئر ویز کے نان ایگزیکٹو ممبر ہیں۔

جالان کا کہنا ہے کہ ہم تین سالوں میں 50 سے زیادہ طیارے چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں جو 5 سالوں میں 100 سے زیادہ ہوجائیںگی۔ اس گروپ کے پاس ایک طویل مدتی کاروبارکا بھی منصوبہ ہے۔ جالان نے کہا کہ یہ ایوی ایشن انڈسٹری میں ایک تاریخ ہے کہ کوئی بھی ایئرلائن جس نے دو سال قبل کاروبار بند کر رکھا تھا اسے دوبارہ دشروع کیا جا رہا ہے۔

ہم اس تاریخی پرواز میں شراکت داری کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ ملک کی صنعتی ہوا بازی کو کورونا #وبا کے بعد سے بحران کا سامنا ہے۔ لاک #ڈاؤن کے دوران پروازوں کی خدمات طویل عرصے تک بند رہی اور پھر آہستہ آہستہ محدود تعداد میں پروازیں شروع کی گئیں۔ غیر ملکی پروازوں پر بڑی پابندیوں کی وجہ سے ایئر لائنز کا آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button