بین ریاستی خبریں

جھارکھنڈ:60 دنوں میں 233 اساتذہ کرونا کے باعث ہوئی موت

رانچی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جھارکھنڈ میں کرونا کی دوسری لہر یکم اپریل سے 30 مئی کے درمیان اب تک تقریبا 233 اساتذہ کرونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔اس میں 165 اسسٹنٹ اساتذہ اور 68 پرائیمری ٹیچرس ہیں۔ان کے علاوہ اسکولوں کے 23 دیگر ملازمین بھی کورونا کے با عث فوت کرچکے ہیں ۔ ریاستی محکمہ تعلیم کے ذریعہ فوت شدہ اساتذہ کی مانگی تفصیلات سے اس کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ تمام اساتذہ پرائمری اور مڈل اسکول کے ہیں۔ اساتذہ کی موت ایسے وقت میں ہوئی ہے ، جب ریاست کے اسکول 14 مہینوں سے زیادہ عرصے سے بند ہیں۔ پچھلے سال اپریل سے کلاس 8 تک کے اسکولوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا۔ نویں سے بارہویں تک کے اسکولوں کو درمیان میں تین ماہ کے لئے کھول دیا گیا تھا۔اس وقت کے دوران بہت کم طلباء آتے تھے۔اساتذہ یونین اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹی کو ان کی موت کی وجہ سمجھ رہی ہے۔

ریاست کے مختلف اضلاع میں اساتذہ سے کووڈ وارڈ سے لے کر ویکسی نیشن سنٹر تک ڈیوٹی لگا ئی گئی تھی صرف یہی نہیں اساتذہ کی تعیناتی کورونا ٹیسٹنگ میں ڈور ٹو ڈور اسکریننگ میں بھی کی گئی تھی۔ ٹیچرس یونین اساتذہ کی ہلاکت کی سب سے بڑی وجہ سمجھتی ہے۔ آل جھارکھنڈ پرائمری اساتذہ ایسوسی ایشن کے ریاستی ترجمان نسیم احمد نے کہا ہے کہ اساتذہ کو خدمات سے متعلق فوائد کے علاوہ حکومت ان کے منحصر افراد کو جلد سے جلد اضافی معاوضہ بھی دے۔

معاوضے کے ساتھ ریٹائرمنٹ سہولت فوری طور پر دیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی فوت شدگان پر منحصر لوگوں کو فوری طور پر ملازمتیں ملنی چاہیں ، تاکہ متوفی اساتذہ کے لواحقین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button