قومی خبریں

جھارکھنڈ: گرفتار آئی اے ایس پوجا سنگھل اور سی اے سمن عدالت میں پیش

ریمانڈ کی مدت میں 4 دن کی مزید توسیع کردی گئی

رانچی ، 16 مئی منریگا فنڈ میں گھپلے کے الزام میں گرفتار آئی اے ایس پوجا سنگھل اور سی اے سمن کا ریمانڈ پورا ہونے کے بعد دونوں کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے دونوں کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کر دی ہے۔ اس معاملے میں ای ڈی کی جانچ اب کانکنی محکمہ کی طرف بڑھ رہی ہے۔ آج پلامو، صاحب گنج اور دمکا کے کانکنی افسران کو پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی کے دفتر میں بلایا گیا تھا۔

تاہم ای ڈی منریگا گھوٹالہ کی رقم کی منی لانڈرنگ کی جانچ کر رہی ہے۔ اس کے لیے پوجا سنگھل کو گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ 2008 کا واقعہ ہے۔ تب وہ کھونٹی میں ڈپٹی کمشنر تھیں۔ جھارکھنڈ میں کان کنی کے سکریٹری سنگھل کو اس معاملہ میں گرفتاری کے فوراً بعد عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ ای ڈی نے مشکوک رقم کے نشانات کی جانچ کرنے کے لیے پچھلے تین سالوں سے اس کے لین دین کی تفتیش کی ہے ۔

ایجنسی نے ان کی تمام جائیدادوں کی بھی چھان بین کی۔اس سے پہلے ان کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سمن کمار کی چار کاریں ضبط کی گئی تھیں۔ ایک ذرائع نے بتایا کہ لگژری کاروں کے لیے کسی اور نے ادائیگی کی تھی، جو کہ مشکوک تھی۔ ای ڈی نے اس کے پاس سے کچھ مجرمانہ دستاویزات بھی برآمد کی ہیں۔

اس معاملہ کی جانچ کے دوران ای ڈی نے پوجا سنگھل سے متعلق 18 سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ جس میں پوجا سنگھل کے سی اے سمن کے گھر سے 19 کروڑ کی نقد رقم ملی۔ کہا جاتا ہے کہ یہ سنگھل کا پیسہ تھا۔ ای ڈی اِ ن رقومات کے ذرائع کا پتہ لگانے کی کوشش کرے گا۔ ای ڈی نے اس معاملہ میں سنگھل اور ان کے شوہر کے بیانات درج کر لیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button