سرورققومی خبریں

علی گڑھ کے بعد ہزاری باغ سے بھی دو نوجوان مبینہ انتہاپسندی کے الزام میں گرفتار

ان کی شناخت عارض حسنین اور محمد نسیم کے طور پر ہوئی ہے

ہزاری باغ؍ رانچی ، 8نومبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) جھارکھنڈ کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی سی) نے بدھ (8 نومبر) کو آئی ایس آئی ایس کے مبینہ طو رپر دو مبینہ کارندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ایک کو گڈا اور دوسرے کو ہزاری باغ سے گرفتار کیا گیا ہے۔اے ٹی ایس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شناخت عارض حسنین اور محمد نسیم کے طور پر ہوئی ہے۔اے ٹی ایس نے انکشاف کیا کہ عارض حسنین سوشل میڈیا کے ذریعے آئی ایس آئی ایس کے نظریے کو پھیلا کر لوگوں کو جوڑنے کی کوشش کرتا ہے۔نیز وہ فلسطین بھی جانا چاہتا تھا۔دراصل اس وقت فلسطین کے مزاحمتی جنگجوتنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ جاری ہے، جس میں دس ہزار کے قریب لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔’

اے ٹی ایس نے بتایا کہ عزیرحسنین سے پوچھ گچھ کے دوران اور اس کے فون کی جانچ کے بعد پتہ چلا کہ محمد نسیم نام کا ایک اور شخص بھی آئی ایس آئی ایس سے وابستہ ہے۔اس دوران عزیر کی موبائل چیٹ دیکھنے پر معلوم ہوا کہ نسیم نے اسے جہاد اور کفر کے نام سے دو کتابیں بھی بھیجی تھیں۔نیز یہ دونوں کتابیں مبینہ طو رپر داعش کے نظریات پر مبنی ہیں۔جھارکھنڈ اے ٹی ایس کو یہ اطلاع ملی تھی کہ آسن بنی گڈا کے تحت رحمت نگر کا رہنے والاعارض حسنین سوشل میڈیا کے ذریعے آئی ایس آئی ایس کے نظریے کو پھیلا رہا ہے اور معصوم لوگوں کو بنیاد پرست بنا رہا ہے۔ واضح ہو کہ اتر پردیش اے ٹی ایس نے گزشتہ کل علی گڑھ سے آئی ایس آئی ایس سے وابستہ دو لوگوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ نیز دونوں کے قبضے سے مبینہ طور پر ممنوعہ لٹریچر اور پین ڈرائیو کی برآمدگی کا بھی دعویٰ کیا تھا، گرفتار افراد کی شناخت عبداللہ ارسلان اور معاذ بن طارق کے نام سے ہوئی ہے۔


انسانی اسمگلنگ کیس کے تحت: ملک بھر میں این آئی اے کے چھاپے،ایک گرفتار

نئی دہلی ، 8نومبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) قومی تحقیقاتی ایجنسی نے آج بدھ (8نومبر )کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث لوگوں کو پکڑنے کے لیے ملک گیر چھاپہ مارا۔ اس دوران ایجنسی نے جموں شہر کے بھٹنڈی سے ایک روہنگیا کو حراست میں لیا۔این آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ آٹھ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں جو انسانی اسمگلنگ کے معاملات سے متعلق ہیں۔ اہلکار نے بتایا کہ تریپورہ، آسام، مغربی بنگال، کرناٹک، تمل ناڈو، تلنگانہ، ہریانہ، راجستھان اور جموں و کشمیر اور پڈوچیری کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تلاشی لی گئی۔

جموں میں ایک اہلکار نے بتایا کہ چھاپے کے دوران میانمار سے تعلق رکھنے والے ایک روہنگیا شہری کو حراست میں لیا گیا۔ اہلکار نے بتایا کہ ظفر عالم کو جموں کے بھٹنڈی علاقے میں واقع ان کی عارضی رہائش گاہ سے صبح 2 بجے حراست میں لیا گیا،جب کہ ایک اور ملزم فرار ہے۔ یہ تلاشی پاسپورٹ ایکٹ کی خلاف ورزی اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق کیس کے سلسلے میں کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button