ای ڈی کیخلاف ہیمنت سورین نے درج کرائی ایف آئی آر
ای ڈی حکام پر وزیر اعلی ہیمنت سورین کو ہراساں کرنے کا الزام ہے
نئی دہلی، 31جنوری :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے ذریعہ رانچی شیڈول کاسٹ-ٹرائب (ایس سی ایس ٹی) پولیس اسٹیشن میں، دہلی میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی رہائش گاہ پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے چھاپے کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ ای ڈی حکام پر وزیر اعلی ہیمنت سورین کو ہراساں کرنے کا الزام ہے۔ رانچی میں ای ڈی کے افسران نے بدھ کے روز جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ان کی رہائش گاہ پر مبینہ زمین گھوٹالے سے متعلق ایک منی لانڈرنگ کیس میں بھاری حفاظتی احاطہ کے درمیان پوچھ گچھ شروع کی۔حکمراں جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے ورکنگ صدر ہیمنت سورین سے پہلے 20 جنوری کو اسی معاملے میں پوچھ گچھ کی گئی تھی۔
ایک افسر نے بتایا کہ اس دن پوچھ گچھ مکمل نہیں ہو سکی۔ اس دن سورین سے سات گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی گئی۔ ای ڈی حکام نے کہا کہ جھارکھنڈ میں ‘مافیا کے ذریعہ زمین کی ملکیت کو غیر قانونی طور پر تبدیل کرنے کے ایک بڑے ریکیٹ’ کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر سورین سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ای ڈی وزیر اعلی سے پوچھ گچھ شروع کرنے سے پہلے، جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی قیادت والے اتحاد کے ایم ایل اے آج صبح یہاں ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ وزیر صحت اور کانگریس لیڈر بننا گپتا نے کہا کہ سورین تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ آئینی اداروں کا فرض ہے کہ وہ اس طرح کی تحقیقات مناسب طریقے سے کریں۔
دریں اثنا، جے ایم ایم کے حامیوں نے ہیمنت سورین کے خلاف ای ڈی کی کاروائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے قریبی مورہا بادی میدان اور کچھ دیگر مقامات پر احتجاج کیا۔ ایک احتجاجی نے کہا کہ مرکز کی ہدایات پر، ای ڈی جان بوجھ کر ہمارے وزیر اعلیٰ کو ہراساں کر رہی ہے،ہم پوری ریاست کی اقتصادی ناکہ بندی کر دیں گے۔جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے خلاف ای ڈی کی جانچ پر، بی جے پی کے ایم پی سنجے سیٹھ نے کہا کہ ظاہر ہے اس کی جانچ ہوگی،وہ کیوں بھاگ رہے ہیں؟ انہیں 10 بار بلایا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے،جب وہ بھاگ گئے، انہیں دہلی طلب کیا گیا۔سی ایم کے سیکورٹی اہلکاروں کو جواب دینا پڑے گا کہ سی ایم 40 گھنٹے تک کہاں رہے اور وہ دہلی سے رانچی کیسے پہنچے،اب اس ریاست کی دیکھ بھال رف صدر ہی کر سکتی ہیں۔



