بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

جھارکھنڈ: صاحب گنج میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی، 8 نوجوانوں نے بنایا ہوس کا نشانہ

صاحب گنج،26جولائی: (اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ضلع کے برہروا تھانہ علاقہ میں لڑکی کو گھر سے باہر لے کر اجتماعی زیادتی کا واقعہ انجام دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں سات ملزمان کو گرفتاربھی کیا ہے۔ اب بھی ایک ملزم پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔ متاثرہ نے پولیس سے انصاف کی اپیل کی ہے۔یہ واقعہ گذشتہ ہفتے کو ہوا تھا۔ متاثرہ اپنی والدہ کی موت کے بعد ماموں کے گھر رہتی تھی۔

ہفتے کے روز لڑکی گھر میں کھانا کھانے کے بعد سو رہی تھی، اس گھر میں اسے اکیلا دیکھ کر دو بدمعاش سومن ہیمبرم اور اجے ٹوڈو پہنچے۔ اس کے بعد اس نے لڑکی کے منہ میں کپڑارکھ کر اسے تالاب کے قریب ایک کھیت میں لے گئے۔ پہلے ہی گاؤں کے روی درجان، نیل کمل سمیت تین دیگر نوجوان موجود تھے۔ انہوں نے مل کر اجتماعی #عصمت-دری کی۔

اسی دوران تھانہ برہروا کی گشت کرنے والی گاڑی گزر رہی تھی۔ #لڑکی کی چیخ و پکار کی آواز پر پولیس وہاں پہنچی۔ اس دوران پولیس کو دیکھ کر #زیادتی کرنے والے فرار ہوگئے۔ رات گئے ہی پولیس لڑکی کے ساتھ #تھانے آئی ۔صبح کے وقت اس کے کنبہ کے افراد کو اطلاع دینے کے بعد بلایا گیا۔ لواحقین کے سامنے لڑکی نے اس معاملے میں #انصاف کیلئے بہروا پولیس اسٹیشن میں درخواست دی ہے۔یہاں تھانہ بہاروا کی پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بیان پر آٹھ نامزد ملزمان کے خلاف #اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرکے سات افراد کو گرفتار کیا ہے، جبکہ ایک ملزم مفرور ہے۔

اس معاملے میں ڈی ایس پی یاگیا نارائن تیواری اور ڈی ایس پی اروند کمار نے کہا کہ کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔ بچی کو طبی معائنے کے لئے بھیجا گیا ہے۔ جلد ہی مفرور ملزم کو بھی پولیس گرفتار کر لے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button