جمشیدپور ، 15اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ریاست جھارکھنڈ کے شہر جمشید پور کے ایک اسکول میں ٹیچر نے امتحان سے قبل ایک طالبہ کے کپڑے اتار کر طالبہ کا معائنہ کیا۔ اس واقعے کے بعد طالبہ اتنی پریشان اور شرمندہ ہوئی کہ گھر پہنچ کر خود کو آگ لگا لی۔ نویں کا طالبہ95 فیصد جھلس گئی ہے۔ اس کی حالت تشویشناک ہے۔ فی الحال انہیں ٹاٹا مین اسپتال(TMH) میں داخل کرایا گیا ہے۔ معاملہ سیتارام ڈیرہ کے چھایا نگر کے شاردامنی گرلز ہائی اسکول کا ہے۔ الزام ہے کہ جمعہ کو ٹیچر چندر داس نے ریتو مکھی (15 سال) کے کپڑے اتار کر تفتیش کی۔ نویں جماعت کی طالبہ کو اس سے اس قدر صدمہ پہنچا کہ گھر پہنچتے ہی اس نے اسکول ڈریس میں ہی مٹی کا تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔
آگ کے شعلوں میں لپٹی طالبہ گھر سے باہر سڑک پر آئی اور بے ہوش ہو گئی۔ لوگوں نے پانی ڈال کر آگ بجھائی۔ پھر اسے فوراً ایم جی ایم اسپتال لے گئے۔ اسے تقریباً 95 فیصد جھلسنے پر ٹاٹا مین اسپتال(TMH) ریفر کیا گیا تھا۔ٹیچر چندر داس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔اسکول انتظامیہ نے بھی کہا ہے کہ معاملے کی جانچ کی جائے گی۔ اسکول دو دن سے بند ہے۔ امتحان بھی فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔



