قومی خبریں

100 دنوں میں 101 شہروں میں جیو کی’Jio True 5G‘سروس لانچ

جیو نے 100 دنوں میں 101 شہروں میں حقیقی 5 جی لانچ کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے

نئی دہلی، 12جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) جیو نے 100 دنوں میں 101 شہروں میں حقیقی 5 جی لانچ کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، تمل ناڈو کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر تھیرو ٹی منو تھنگراج نے کوئمبٹور، مدورائی، تروچیراپلی، سیلم، ہوسور اور ویلور کے شہروں میں جیو ٹرو 5 جی نیٹ ورک کا آغاز کیا، ان 6 شہروں کے ساتھ ہی جیو کے 5 جی نیٹ ورک سے جڑے شہروں کی تعداد 101 تک پہنچ گئی ہے۔لانچ کے موقع پر بات کرتے ہوئے آئی ٹی کے وزیر منو تھنگراج نے کہا، مجھے تمل ناڈو میں جیو کی ٹرو 5 جی خدمات شروع کرنے پر خوشی ہو رہی ہے۔ 5 جی خدمات تمل ناڈو کے لوگوں کے لیے سمندری تبدیلیاں اور فوائد لیکر آئیں گی۔ تمل ناڈو میں 5 جی خدمات کے آغاز سے اسٹارٹ اپس کو بڑا فروغ ملے گا۔

خاص طور پر وہ اسٹارٹ اپ جو انٹرنیٹ آف تھنگز، بلاک چین، مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ اور ڈیٹا اینالیٹکس جیسی نئی ٹیکنالوجیز پر کام کرے گی۔ جیو کے ترجمان نے کہا، ہم jio true 5G سروس کو تامل ناڈو کے مزید چھ شہروں تک پھیلانے کے لیے پرجوش ہیں۔ جلد ہی جلد ٹرو 5 جی نیٹ ورک پورے تمل ناڈو میں دستیاب ہوگا۔ دسمبر 2023 تک، جیو کی ٹرو 5 جی خدمات تمل ناڈو کے ہر گا ؤں اور ہر قصبے میں دستیاب ہوں گی۔ ریلائنس جیو نے 4 اکتوبر 2022 کو 4 شہروں میں جیو ٹرو 5 جی لانچ کرکے 5 جی رول آؤٹ کا آغاز کیا اور صرف 100 دنوں کے اندر اس کی سروس تقریباً 101 شہروں تک پہنچ گئی۔ ان میں کئی چھوٹے اور بڑے شہروں کے ساتھ دہلی، ممبئی، چنئی اور کولکاتہ جیسے میٹرو شہر بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button