
نئی دہلی ،3اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ٹیلی فون مارکیٹ میں سب سے بڑی ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی نام نہاد کمپنی ریلائنس جیو نے اس سال جنوری میں 9322583 صارفین سے ہاتھ دھونا پڑا، جب کہ اکیلے بھارتی ایئرٹیل اس عرصے کے دوران 714199 نئے صارفین کو جوڑنے میں کامیاب رہی۔ٹیلی کام ریگولیٹر ٹرائی کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2022 میں ریلائنس جیو نے 2.24 فیصد یعنی 93 لاکھ 22 ہزار 583 صارفین کو کھویا۔
جب کہ اسی عرصے کے دوران بھارتی ایئرٹیل واحد کمپنی تھی جس نے سات لاکھ کے ساتھ ماہانہ 0.20 فیصد اضافہ درج کرنے کے ساتھ 7لاکھ 14 ہزار 199 نئے صارفین کو شامل کرنے میں کامیاب رہی۔تاہم، اس نے اپنے صارفین کی کل تعداد میں ٹاٹا ٹیلی سروسز کے صارفین کی تعداد کو شامل کیا ہے۔



