
ٹی ایم سی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے جتندر تیواری
کولکاتہ: (اردودنیا.اِن)ممتا بنرجی کو بنگال اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ سے قبل ایک اور دھچکا لگا ہے۔ آسن سول کے سابق میئر اور پنڈیشور سے ٹی ایم سی کے ایم ایل اے جتیندر تیواری بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔
جتیندر تیواری نے بنگال ریاست کے صدر دلیپ گھوش کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ قبل ازیں کے ایم سی ایڈمنسٹریٹر فرہاد حکیم سے تنازعہ کے بعد جتیندر تیواری نے ٹی ایم سی اور آسنسول کارپوریشن ایڈمنسٹریٹر کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،
بعد میں جتندر تیواری دوبارہ پارٹی میں شامل ہوگئے۔اس سے قبل آسنسول کے رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر بابول سپریو نے جتیندر تیواری کے بی جے پی میں شامل ہونے پر اعتراض کیا تھا۔ بابل سپریو کے اعتراض کے بعد اس وقت جتیندر تیواری بی جے پی میں شامل نہیں ہوسکے تھے۔ٹی ایم سی میں شامل ہونے کے بعد جتیندر تیواری نے بتایا کہ میں ابھی بھی ٹی ایم سی میں ہوں،
کچھ غلط فہمیوں کا سامنا کرنا پڑا، جو بعد میں حل ہوگیا، میں نے پارٹی چھوڑنے کی غلطی کی ہے، اس کے لئے میں دیدی سے معافی بھی مانگوں گا۔ اس کے ساتھ ان کا کہنا ہے کہ وہ بی جے پی میں شامل ہونے کیلئے پارٹی نہیں چھوڑ رہے تھے۔
جتیندر تیواری نے کہا کہ انہیں کسی بھی طرح کے کام کرنے سے روکا جارہا ہے، اس لئے انہوں نے آسنول میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹر بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اس دوران انہوں نے ٹی ایم سی سے بھی استعفیٰ دے دیا۔



